۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
کرگل مسابقہ قرآن

حوزہ/عشر فجر اسلامى کے مناسبت سے کرگل میں امام خمینى میموریل ٹرسٹ کے جانب سے ضلع بهر کے طالبات کیلیے خصوصى قرانى مسابقہ کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عشر فجر اسلامى کے مناسبت سے کرگل میں امام خمینى میموریل ٹرسٹ کے جانب سے ضلع بهر کے طالبات کیلیے خصوصى قرانى مسابقہ کا اہتمام کیا گیا۔ IKMT کے مرکزى دفتر کى کنونشن هال میں منعقده اس مسابقے کے آخرى روز  ضلع بهر کے مختلف دارالقران سے منتخب شدہ طالبات کے درمیان ماسبقہ ہوا۔ اس دوران عشرہ فجر کے مناسبت سے مختلف ترانے بهى پیش کیے گیے۔ در این اثنا جامع مسجد کرگل میں کافی بڑے پیمانے پر پورے خطے کى طلباء و طالبات کا مسابقہ بهى بر گزار کیا گیا۔ جس کا اہتمام بسیج روحانیون IKMT نے کیا۔
پروگرام کے اختتام پر مرکزى جامع مسجد کے امام جماعت حجت الاسلام شئخ خادم صادقى اور وائس چیرمین آى کے ایم ٹى حجت الاسلام شیخ بشیر شاکر نے طلباء سے قران و عترت سے تمسک قائم رکهتے ہوئے نظام اسلامى اور مقاومت کو تقویت بخشنے کى تاکید کى تاکہ امام زمانہ عج کى ظهور کیلیے عملى آمادگى کا زمینہ فراہم ہو۔ یه بات قابل ذکر ہے که کرگل IKMT میں ہر سال عشرہ فجر کو بڑے دلچسپی کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اختتامی شب میں پورے علاقے کو چراغاں کیا جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .