۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مطہری ایجوکیشنل سوسائیٹی کرگل

حوزہ/ اس امتحان کا اصلی مقصد ایسے طالباء و طالبات کو موقع فراہم کرانا ہے جو اقتصادی اور دوسرے وجوہات کے بناء پر بڑے شہروں کے مراکز میں تعلیم حاصل کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے تعلیمی شعبہ مطہری ایجوکیشنل سوسائیٹی کے جانب سے ضلع کرگل میں میڈیکل این ای ای ٹی کو چنگ کے لئے اتوار یکم مارچ  ٢٠٢٠کو تحریری امتحانات کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ضلع بھر سے تقریباََ دوسو 200 طلباء و طالبات نے حصّہ لیا۔

اس امتحان میں کامیاب طلباء کو ایچ پی سی ایل کی جانب سے این ای ای ٹی امتحان کے لئے مفت کوچنگ فراہم کیا جائے گا۔ جو ضلع سے باہر ملک کے بڑے شہروں کے مقررہ مراکز پر دستیاب ہونگے ۔ ان مراکز میں تربیت شدہ ضلع کے کئی طلباء و طالبات نے حتمی امتحان میں کامیابی بھی حاصل کی ہے۔
اس امتحان کا اصلی مقصد ایسے طالباء و طالبات کو موقع فراہم کرانا ہے جو اقتصادی اور دوسرے وجوہات کے بناء پر بڑے شہروں کے مراکز میں تعلیم حاصل کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔
اس موقع پر مطہری ایجوکیشنل سوسائیٹی کے جانب سے مناسب امتحانی عملے کا خاطر خواہ انتظام رکھا گیا تھا۔ اور امتحان کو بخوبی انجام دینے غرض سے مطہری پبلک سکول کرگل میں جگہ کا خاص انتظام بھی رکھا گیا تھا۔
اس امتحان کو گلزار حسین لقبو نے (کورڈینٹ )کیا تھا جبکہ سوسائیٹی کے ایکزیکٹیو ممبران نے موقع پر نظارت کے فرائیض بھی انجام دیئے۔

در این اثناء مطہری ایجوکیشنل سوسائیٹی کے ذمّے داران  نے بچوّں کے مزید سہولیات کے لئیے دہلی سے انٹرنیٹ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے براہ راست کلاسوں کا اھتمام کا اعلان بھی کیا۔ یہ کورس آٹھ مہنیے پر محیط ہونگے۔ اس دوران میڈیکل کے ہر سبجیکٹ کی تدریس دہلی سے براہ راست انجام دیاجائے گا۔ عین اُسی وقت طلباء اساتید کے ساتھ بحث وتمحیص کے ذریعے اپنے تعلیمی مشکلوں کو دور بھی کر سکتے ہیں۔ اس کورس کو (ایجوکرن) دہلی کے اشتراک سے عمل میں لایا جائے گا۔ اُمید ہے کہ ایسے اقدامات سے ضلع کے طلباء و طالبات کو میڈیکل اور انجینرینگ کے شعبوں میں بچوّں کے ذوق کو مزید اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔
لداخ کے عوامی اور تعلیمی حلقوں میں مطہری ایجوکیشنل سوسائیٹی کے ایسے اقدامات کو کافی سراہا جا رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .