۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ننھے بچوں کا کربلا کے مقامات مقدسہ کا زیارتی اور تہنیتی دورہ

حوزہ/ ننھے بچوں نے حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی پر مسرت مناسبت پر کربلا کے مقامات مقدسہ کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور اس یوم سعید پر زائرین اور سٹاف کو مبارکباد دی اور انھیں مٹھائی اور پھول پیش کئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ننھے بچوں نے حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی پر مسرت مناسبت پر کربلا کے مقامات مقدسہ کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور اس یوم سعید پر زائرین اور سٹاف کو مبارکباد دی اور انھیں مٹھائی اور پھول پیش کئے۔

تصویری جھلکیاں: ننھے بچوں کا کربلا کے مقامات مقدسہ کا زیارتی اور تہنیتی دورہ

العمید ایجوکیشنل گروپ کے کنڈرگارٹنز کی انتظامیہ کی جانب سے بچوں کے لئے اس زیارتی اور تہنیتی دورے کا انعقاد کیا گیا تھا۔

خوشی کے اس موقع پر العمید ایجوکیشنل گروپ نے کنڈرگارٹنز کے بچوں کے لئے ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا تھا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد ننھے منے بچوں نے اس مبارک موقع پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے خوبصورت اشعار اور قصیدے پڑھے۔

بچوں نے اس پرمسرت دن کی خوشیوں میں مزید اضافہ کرنے کے لئے زائرین کرام اور سٹاف کو مٹھائی اور پھول بھی پیش کئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .