۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جامعہ الکوثر اسلام آباد میں سیرت سیدۃ نساء العالمین کانفرنس کا انعقاد

حوزہ/ سیدۃ نساء العالمین سلام اللہ علیہا کے نام سے موسوم مادر علمی جامعۃ الکوثر میں شیخ الجامعہ شیخ محسن نجفی کی خصوصی ہدایات پر اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور عالی شان کانفرنس "سیرت سیدۃ نساء العالمین سلام اللہ علیہا کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سیدۃ نساء العالمین سلام اللہ علیہا کے نام سے موسوم مادر علمی جامعۃ الکوثر میں شیخ الجامعہ شیخ محسن نجفی کی خصوصی ہدایات پر اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور عالی شان کانفرنس "سیرت سیدۃ نساء العالمین سلام اللہ علیہا کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔

تصویری جھلکیاں: جامعہ الکوثر اسلام آباد میں سیرت سیدۃ نساء العالمین کانفرنس کا انعقاد

ابتداء میں تلاوت کلام الہی کے بعد جناب مولانا شبیر حسین واعظی صاحب نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ جشن میلاد کی عمومی روش سے ہٹ کر اس کانفرنس میں سیرت سیدہ س کے مختلف گم گشتہ پہلووں کو علمی و تحقیقی انداز میں اجاگر کرنے کے لئے جامعہ الکوثر کے فاضل طلاب اور اساتذہ کرام نے پاور پوائنٹ پر تحقیقی مقالوں کا دلکش انداز میں پریزینٹیشن پیش کیا۔

جامعہ کے متعلم صابر حسین سراج نے حیات سیدہ کونین (س) میں تربیت اولاد کے عملی نمونے کے موضوع پر اور مولانا نعیم عباس نجفی نے شخصیت و فضائل فاطمہ زہراء (س) اہل سنت روایات کی روشنی میں، ڈاکٹر ندیم عباس بلوچ نے عصر حاضر کے خاندانی مسائل اور ان کا حل سیرت فاطمہ زہراء (س) کی روشنی میں اور استاد جامعہ علامہ ڈاکٹر علی حسین عارف نے شخصیت و سیرت فاطمہ زہراء س مفکرین عالم کی نگاہ میں اور ان موضوعات پر پاور پوائنٹ کے توسط سے تحقیقی مقالوں کا خلاصہ پیش کیا۔

منعقدہ کانفرنس میں شاعر اہل بیت جناب غیور زیدی صاحب نے شان سیدہ س میں اپنا تازہ کلام پیش کر کے محفل کی رونق میں اضافہ کیا۔ محفل میں شریک شمع ولایت کے پروانوں کو محذوذ کرنے کی خاطر جامعہ الکوثر اور جامعہ اہل بیت کے تواشیح گروہ نے درگاہ سیدہ (س) میں خوبصورت انداز میں تواشیح پیش کی۔

بزم کی زینت و رونق کو بڑھانے کے لئے ملک کے نامور ننھے ثناء خواں معظم علی مرزا نے درگاہ سیدہ س میں دلربا انداز میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ اس کے بعد جامعہ الکوثر کے موجودہ و فاضل طلاب جنہوں نے سیرت و شخصیت سیدہ طاہرہ کے مختلف پہلووں پر بہترین علمی و تحقیقی مقالے لکھے، ان کی حوصلہ افزائی کے لئے پوزیشن ہولڈرز سمیت سب کو اعزازی شیلڈ اور انعامات سے ان کو نوازا گیا۔

آخر میں محفل کے مہمان خصوصی حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ محمد شفا نجفی نے اپنے دلنشین انداز میں سیرت و شخصیت سیدہ (س) پر مختصر مگر جامع انداز میں روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ اس کانفرنس میں دنیا بھر میں جناب سیدہ (س) کی سیرت و شخصیت پر لکھی جانی والی ایک سو چالیس کتب کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .