۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ موجودہ عصر کو عصر خمینی کہنا چاہیے کیونکہ انقلاب اسلامی اور امام خمینی نے عصر حاضر کی شیطانی اور استکباری قوتوں کے تمام تر منصوبوں کو خاک میں ملا دیا اور دنیا کے سامنے اسلام کا عدل و انصاف پر مبنی نظام متعارف کرایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن حیدر کرار ڈیرہ اللہ یار ضلع جعفر آباد بلوچستان کے زیر اہتمام حضرت سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے جشن ولادت با سعادت کی مناسبت سے جامع مسجد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ فاطمی گھرانے کا ایثار سخاوت عشق خدا عبادت اور بندگی اور اخلاص عالم انسانیت کے لیے نمونہ عمل ہے اسی لئے قرآن کریم نے آل محمد کے کردار کو عالم بشریت کے لیے نمونہ عمل کے طور پر بیان کیا۔

سیدہ کائنات کے جشن ولادت منانے کا مقصد ان کے پیغام اور ان کی تعلیمات اور افکار سے تجدید عہد ہے۔ حضرت فاطمہ زہرا کی پاکیزہ سیرت اور کردار عالم بشریت کے لیے نمونہ عمل ہے.

انہوں نے کہا کہ نسل کوثر نے دین اسلام کی بقا کے لیے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ انسانی کا سنہری باب ہیں حضرت سید روح اللہ امام خمینی نے عصر حاضر میں سیرت سیدہ کائنات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے قرآن اور سنت کی روشنی میں اسلامی حکومت قائم کی جس کا دستور قرآن کریم اور جس کا انداز حکومت تعلیمات اہل بیت اور تعلیمات قرآن و سنت کے عین مطابق ہے 

انہوں نے کہا کہ موجودہ عصر کو عصر خمینی کہنا چاہیے کیونکہ انقلاب اسلامی اور امام خمینی نے عصر حاضر کی شیطانی اور استکباری قوتوں کے تمام تر منصوبوں کو خاک میں ملا دیا اور دنیا کے سامنے اسلام کا عدل و انصاف پر مبنی نظام متعارف کرایا جو دنیا بھر کے مستضعفین اور مظلوموں کے لئے امید اور نجات کی کرن ہے۔

اس موقع پر شعرائے کرام نے بارگاہ اہل بیت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .