۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
لوح سپاس به مدیر جامعه الزهرا

حوزہ / علامہ سید محمد حسین طباطبائی انٹرنیشنل علمی و ثقافتی فیسٹیول  کے شاندار انعقاد میں تعاون پر جامعۃ الزہرا (س) کی مدیر کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، علامہ سید محمد حسین طباطبائی انٹرنیشنل علمی و ثقافتی فیسٹیول کے شاندار انعقاد میں تعاون پر جامعۃ الزہرا (س) کی مدیر کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔ اس علمی و ثقافتی فیسٹیول کے ایگزیکٹو سیکرٹری محمد باقر خراسانی نے ایک تقریب میں انہیں یہ اعزازی شیلڈ پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق اس شیلڈ کے ایک حصے میں علامہ طباطبائی بین الاقوامی فیسٹیول کی سپریم کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سرپرست اور علامہ طباطبائی انٹرنیشنل فیسٹیول کے چیئرمین آیت اللہ غلام رضا فیاضی کے دستخط بھی موجود ہیں۔

اس شیلڈ پر لکھا گیا ہے کہ "بلاشبہ مبانی فکری کا تعارف اور عالم اسلام کے اس عظیم مفسر اور اسلامی حکمت کے اس احیاء گر کے عصر حاضر میں عظیم ایرانی اسلامی تہذیب کی تشکیل اور ترقی میں مؤثر اور فیصلہ کن کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ملکی اور بین الاقوامی میدانوں میں اسلامی حکمت کی گفتگو بھی اسے وسعت دینے میں تاثیر رکھے گی اور یہ چیز علمی اور ثقافتی مراکز کے مابین باہمی ہمدردی، تعاون اور تعمیری تعامل کا باعث بنے گی"۔

واضح رہے کہ علامہ سید محمد حسین طباطبائی بین الاقوامی علمی و ثقافتی فیسٹیول 15 نومبر سے 21 نومبر 2023ء تک ایران کے شہروں قم، تبریز اور تہران میں منعقد ہوا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .