۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع رحیم یار خان کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ سیدۃ النساء العالمینؑ کانفرنس کا انعقاد

حوزہ/ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ مقررین نے جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے اوصاف و کمالات بیان کیے اور ان کی سیرت و کردار کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا کانفرنس میں شریک بچیوں میں منقبت خوانی کا مقابلہ ہوا، پوزیشن لینے والی بچیوں میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین رحیم یار خان کی سیکرٹری جنرل محترمہ تنویر کاظمی کی زیر صدارت چوتھا سالانہ سیدۃ النساء العالمین کانفرنس منعقد کیا گیا۔

 کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تحفظ عزاداری محترمہ شبانہ میرانی، محترمہ فوزیہ مشھدی فارغ التحصیل جامعہ المصطفیٰ، محترمہ فرزانہ عباس زیدی اور محترمہ رباب زہرا نے خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ مقررین نے جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے اوصاف و کمالات بیان کیے اور ان کی سیرت و کردار کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا کانفرنس میں شریک بچیوں میں منقبت خوانی کا مقابلہ ہوا، پوزیشن لینے والی بچیوں میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے۔

کانفرنس میں مومنات کی کثیر تعداد شریک ہوی مرکزی سیکرٹری تحفظ عزاداری محترمہ شبانہ میرانی نے کانفرنس میں شریک تمام فعال اور شہر کی معزز خواتین کو ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے پلیٹ فارم پر جمع ہو کر دین و ملت کی خدمت انجام دینے کی دعوت دی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .