۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
جامعہ فاطمیہ فیصل آباد

حوزہ/ پرنسپل جامعہ فاطمیہ فیصل آباد: ہماری خواتین سیرتِ جناب سیدہ فاطمتہ الزہراء کو اپناتے ہوئے اپنے بچوں کی صحیح تربیت کر سکتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ فاطمیہ فیصل آباد کی طرف سے حضرت فاطمتہ الزہرا مدافع امامت و ولایت کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں خواتین اور بچیوں نے شرکت کی اور جشن عبادی میں 9 سال کی بچیوں کو تقلید کروائی گئی اور شریعت کے احکام بتائے گئے ساتھ ہی ٹیبلو اور کوئز پروگرام بھی منعقد ہوا جسمیں مقررین نے خطاب کیا۔

آج مسلمان جناب سیدہ کی ذات کو آئیڈیل بنالیں تو وہ معاشرے کا بہترین فرد بن جائیں، محترمہ فرحانہ گلزیب

آخر میں پرنسپل جامعہ فاطمیہ محترمہ فرحانہ گلزیب صاحبہ نے سیرت جناب سیدہ فاطمتہ الزہراء پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کائنات میں واحد خاتون سیدہ فاطمتہ الزہراء ہی ہیں جو اسوہ کامل ہیں ہم ان کی سیرت پہ عمل کر کے معاشرے کا بہترین فرد بن سکتے ہیں خواتین سیرتِ جناب سیدہ فاطمتہ الزہراء کو اپناتے ہوئے اپنے بچوں کی صحیح تربیت کر سکتی ہیں۔

آج مسلمان جناب سیدہ کی ذات کو آئیڈیل بنالیں تو وہ معاشرے کا بہترین فرد بن جائیں، محترمہ فرحانہ گلزیب

محترمہ کا مزید کہنا تھا جناب زہراء اپنے امام وقت کے دفاع کے لئے قیام کرتی ہیں اور خطبہ دیتی ہیں اور ظالم کے سامنے ہھنی دیوار بن کے کھڑی ہو گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ خداوند عالم نے جو فضائل صدیقہ طاہرہ کو عطا کئے کائنات کی کسی عورت کے لئے ممکن ہی نہیں ہے دختر پیغمبر عزت و عظمت میں اپنی مثال آپ تھی آپ شرافت کی بلندیوں پر رسائی رکھتی تھی آپ رسول خدا کا اعلیٰ و ارفع نمونہ تھی،خاتون جنت اپنے مقام و منزلت میں کوئی ثانی نہیں رکھتی تھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .