حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہر سال کی طرح اس سال بھی فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفر آباد میں جشن بلوغت "جشن بہار عبادت" کے نام سے منعقد کیا گیا۔ جس میں وہ بچیاں جو نو سال کی ہو گئیں تھیں اُن کو شامل کیا گیا۔
جشن بلوغت بنامِ "جشن بہار عبادت" میں پندرہ بچیاں شامل ہوئیں۔ اس پروگرام میں اُنہیں واجبات کی ادائیگی، تقلید، نماز، روزہ، حجاب اور محرم و نا محرم کی تفسیر کو ٹیبلو کی شکل میں پیش کیا گیا۔
جشن بہار عبادت کیےاس پروگرام میں شامل بچیوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔ جس میں بچیوں کو نماز کی چادریں پہنائی گئیں اور اس کے علاوہ تعقیبات,تسبیح,سجدہ گاہ اور چادریں بچیوں میں بطور تحائف تقسیم کی گئیں۔