۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مہدی موعود کوئز مقابلہ

حوزہ / مظفر آباد آزاد کشمیر میں پہلی مرتبہ فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس کی جانب سے مہدی موعود عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مظفر آباد آزاد کشمیر میں پہلی مرتبہ فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس کی جانب سے مہدی موعود عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد لوگوں میں معرفت امام زمانہ عج کو اجاگر کرنا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بے شمار دنیاوی و اخروی فوائد کا حامل یہ پروگرام جس میں 71خواہران نے شرکت کی تھی، پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لئے انعامات رکھے گئے تھے اور باقی خواہران کے لئے تقسیم اسناد کے انعامات تھے۔

فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس کی جانب سے مہدی موعود عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کوئز مقابلہ میں چونکہ پہلی پوزیشن سو فیصد اہلیت پر رکھی گئی تھی جسے کوئی بھی خواہر حاصل نہ کر سکی، دوسرا انعام خواہر وجیہہ کاظمی نے اور تیسرا انعام خواہر شہربانو کاظمی نے حاصل کیا۔ اس کے علاوہ باقی خواہران میں تقسیم اسناد کی گئی۔

مظفر آباد میں فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس کی جانب سے مہدی موعود (عج) کوئز مقابلہ کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .