۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
خواتین

حوزہ/ شہزادی زینب سلام اللہ علیہا وہ خاتون کہ جس نے کربلا کے بعد اپنے بھائی کے مشن کو زندہ رکھا جنہوں نے اپنےکردار اپنی شجاعت و دلیری سے عورتوں اور مردوں کو، شجاعت کے اسباق پڑھائے اور اُنہیں قیام امام حسین کے مقصد سے آشنا کروایا اور لوگوں کو ایک نئی زندگی دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد آزادکشمیر کی اسٹوڈنٹس خواہر سیّدہ ثناء فیاض جعفری نے روز شہادت شہزادی زینب سلام اللہ علیہا اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ زینب سلام اللہ علیہا رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی نواسی، علی مرتضیٰ و فاطمہ زہرا سلام اللہ کی بیٹی، جوانان جنت کے سردار امام حسن و امام حسین علیہ السلام کی بہن زینب؛ وہ خاتون کہ جس نے کربلا کے بعد اپنے بھائی کے مشن کو زندہ رکھا جنہوں نے اپنےکردار اپنی شجاعت و دلیری سے عورتوں اور مردوں کو، شجاعت کے اسباق پڑھائے اور اُنہیں قیام امام حسین کے مقصد سے آشنا کروایا اور لوگوں کو ایک نئی زندگی دی۔

محترمہ نے کہا کہ شہزادی سلام اللہ علیہا وہ خاتون کہ جس کی زبان پر علی علیہ السلام کا اثر، جس کی پشت پر حسین علیہ السلام کا پیغام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی بی زینب سلام اللہ علیہا کاروان اُسَرا کی سپہ سالار ایسی آواز کہ جسے ہزاروں سال اموی عباسی اور آج آل سعود اور اسرائیل جیسی سلطنتیں اپنی ہزاروں کوششوں کے باوجود خاموش نہ کر سکی ہیں۔

سناء جعفری نے کہا کہ آج ہماری ذمہ داری ہے کہ اُسوہ زینی پر عمل کریں اور زینبی کردار اپناتے ہوئے اُن کے مقصد کو زندہ رکھیں" یاد رہے!حضرت زینب کا مقصد وہی ہے جس کے لیے مولا حسین علیہ السلام نے اپنے پورے خاندان کو قربان کر دیا اور اپنی جان راہ خدا میں پیش کردی جو صرف اپنے نانا کے دین کی بقا ہے اور ہمیں اس مقصد کو سمجھنا چاہیے۔ آل محمد کے مصائب پر گرنے والا آنسو بھی ایک مقصد کے ساتھ ہے وہ مقصد فقط اور فقط اسلام کی بقا اور خدا کی معرفت سے کمال حقیقی تک کا سفر ہے جس تک ہمیں پہنچنا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .