۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
سیدہ معصومہ نقوی

حوزہ/ اربعین حسینی ایک نہضت ، ایک تحریک اور ایک حماسہ کا نام ہے جو مسلسل استکباری و استعماری قوتوں کو للکار رہا ہے  یہ اربعین کی زیارت سنت شریکۃ الحسین جناب زینب عالیہ سلام اللہ علیھا ہے جنہوں نے یزید اور یزیدیت کو روند ڈالا اور پوری دنیا کی توجہ امام مظلوم کربلا کی طرف مبذول کروائ ، پیغام کربلا کو ہر گلی کوچے میں پھیلا دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے اربعین امام حسین علیہ سلام کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کروڑوں عاشقان ابا عبداللہ الحسین علیہ سلام نجف سے مشی کرتے ہوے بیس صفر روز چہلم شہداے کربلا کو سرزمین عشق میں حاضر ہوئے اور اپنے آقا و مولا کی زیارت سے مشرف ہوئے۔

انہوں نے کہا اربعین حسینی ایک نہضت ، ایک تحریک اور ایک حماسہ کا نام ہے جو مسلسل استکباری و استعماری قوتوں کو للکار رہا ہے یہ اربعین کی زیارت سنت شریکۃ الحسین جناب زینب عالیہ سلام اللہ علیھا ہے جنہوں نے یزید اور یزیدیت کو روند ڈالا اور پوری دنیا کی توجہ امام مظلوم کربلا کی طرف مبذول کروائ ، پیغام کربلا کو ہر گلی کوچے میں پھیلا دیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ جس بہن کو اس کے پیارے بھائی کی لاش پر رونے کی اجازت نہ ملی تھی اس نے اپنی استقامت سے تاریخ کا دھارا کچھ اس انداز سے بدلا کہ کہ جب وہ شام کی قید نبھا کر اپنے مظلوم بھائی کا چہلم کرنے کربلا آئی تو ایسی رسم کی بنیاد رکھ چکی تھی جس کا نام عزاداری ہے دنیا کا ہر ظاہر اور چھپا ہوا ظالم اس سے خوفزدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا شہداے کربلا کی یاد میں پاکستان میں بھی چند سالوں سے مختلف شہروں میں مشی کی جارہی ہے ایسے میں حکومت کی جانب سے مذہبی منافرت پر مبنی پابندیاں کسی صورت قابل قبول نہیں امام حسین علیہ سلام کسی ایک مسلک کے رہنما نہیں بلکہ کل انسانیت کے رہبر و پیشوا ہیں اور یہ محبان اہلبیت کا بنیادی اور آئینی حق ہے کہ اپنی عبادات کو آزادی کے ساتھ انجام دیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .