حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اعمال نیمہ شعبان و جشن میلاد حضرت امام مہدی علیہ السلام کی مناسبت سے فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس لوئر چھتر مظفرآباد آزاد کشمیر میں ایک عظیم الشان جشن اور اعمال نیمہ شعبان و سحری کا اہتمام کیا گیا اس پُرنور محفل و میلاد میں خواہران نے امام مہدی علیہ السلام کی خدمت میں تلاوت کلام پاک و تواشی اور قصیدہ کی صورت میں ہدیہ پیش کیا اور جشن کے اختتام میں عالمہ فاضلہ قم سیدہ فضہ نقوی صاحبہ نے خطاب کیا۔
انہوں نے اپنے اس علمی خطاب میں معرفت امام کیوں ضوروی ہے اس کی اہمیت اور آج کے اس پر آشوب دور میں اس کی اہمیت و ضرورت پر سیر حاصل گفتگو کی اور معرفت امام حاصل کرنےکے طریقے کو بیان کیا نیز رسول صلی اللہ علیہ و آلہ سلم کی حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی معرفت امام کے بغیر مرا وہ جہالت کی موت مرا۔
مزید اپنے بیان میں کہا کہ آج ہماری ذمہ داری ہے کہ غیبت امام زمانہ عج میں خود کو امام سے قربت پیدا کرنے کے لئے کوشش کریں، واجبات کی ادائیگی کریں، اور دینی و سیاسی معاملات میں بصیرت کے ساتھ اپنی ذمہ داری کو پورا کریں کیونکہ امام مہدی علیہ السلام کی معرفت کے لئے با بصیرت ہونا بہت ضروری ہے اور نمائندہ امام کی پہچان کریں اُن کے ذریعے سے امام کے نزدیک ہوں اور نمائندہ امام کی پہچان بھی بصیرت کے بنا ممکن نہیں ہے۔