حوزہ نیوز ایجنسی| عالم با عمل شیخ عباس قمی کی امام زمانہ (عج) سے وفاداری کو ان کے دو سنہرے جملوں میں سمویا جا سکتا ہے، وہ نہ صرف خود کو ہمیشہ امام زمانہ (عج) کا نمک خوار مانتے تھے بلکہ ایک دن بھی امام کی خدمت سے غافل رہنا گوارا نہیں کرتے تھے۔
مرحوم آیت اللہ مروارید نے کتاب مفاتیح الجنان کے مؤلف حاج شیخ عباس قمی کا ایک دلچسپ واقعہ بیان کیا ہے جو ان کے امام زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی راہ میں خدمت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے:
مشہد کے ایک تاجر نے حاج شیخ عباس قمی کو اپنے باغ میں دوپہر یا رات کے کھانے پر مدعو کیا۔ شیخ عباس قمی باغ میں داخل ہونے کے بعد ہمیشہ کی طرح لکھنے پڑھنے میں مصروف ہو گئے۔
میزبان نے کہا: "آپ آج تفریح کے لیے یہاں آئے ہیں، کام چھوڑ دیں۔"
شیخ عباس نے جواب دیا: "میں امام زمانہ (عج) کا نمک خوار ہوں، یہ مناسب نہیں کہ ان کے لیے کام نہ کروں۔"
میزبان نے کہا: "آپ آج میرے نمک خوار ہیں۔"
شیخ عباس نے قلم رکھ دیا لیکن تھوڑی دیر بعد پشیمان ہو گئے اور دوبارہ لکھنے لگے۔ اور فرمایا: "یہ ن انصافی ہوگی کہ میں عمر بھر امام زمانہ (عج) کا نمک کھاتا رہوں، لیکن جس دن ان کا نمک نہ کھاؤں، ان کے لیے کام نہ کروں۔"
منبع: العین الحُلوة، ص. 137
آپ کا تبصرہ