۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
نشست مهدویت در مدرسه علمیه خواهران نقده

حوزہ/ محترمہ کبریٰ دانندہ نے کہا: ایک حقیقی شیعہ کو ہر وقت ظہور امام (عج) کی آمد کے لئے تیار رہنا چاہئے، امام زمانہ (ع) کے ساتھ عہد و پیمان پر قائم رہنا چاہتے ہیں کہ تو نفسانی خواہشات اور دنیا سے دستبردار ہو جائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ مغربی آذربائیجان میں حوزہ علمیہ خواہران کی پروفیسر محترمہ کبریٰ دانندہ نے مدرسہ علمیہ فاطمیہ میں مہدویت کے عنوان سے منعقد نشست میں کہا:امام زمانہ (عج) کی معرفت ہمارے عقیدے کا جز ہے اور دنیا و آخرت کی سعادت کے حصول کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا: امام زمانہ (عج) کا وجود لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہونے کے باوجود بادلوں کے پیچھے چھپے ہوئے سورج کی طرح ہمیں فیض پہنچا رہا ہے، اگرچہ کہ سورج ظاہراً نظروں سے غائب ہے لیکن لوگ اس کی روشنی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، اسی طرح امام علیہ السلام کا وجود بھی ہمیں فیض پہنچا رہا ہے اور بہت سی آفات کو ہم سے دفاع کرتا ہے، بِیُمنِهِ رُزِقَ الوَری‌ وَ بِوُجُودِهِ ثَبَتَتِ الأرضُ و السَّماء،ان کی برکتوں سے ہی مخلوقات کو رزق ملتا ہے، اور ان کے ہی وجود مقدس سے آسمان و زمین اپنی جگہ قائم ہیں۔

ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان میں حوزہ علمیہ خواہران کی پروفیسر نے کہا: ہمیں آنحضرتؑ اور ائمہ علیہم السلام کے درجات کو صرف شفا یابی اور بعض دنیوی ضروریات کے حصول کے لئے نہیں محدود کرنا چاہئے، بلکہ ائمہ معصومین علیہم السلام اور امام زمانہ (عج) تمام انسانوں بالخصوص مومنین پر خدا کی حجت ہیں ولی تمام انسانوں کے ولی ہیں۔

محترمہ کبریٰ دانندہ نے کہا: ایک حقیقی شیعہ کو ہر وقت ظہور امام (عج) کی آمد کے لئے تیار رہنا چاہئے، امام زمانہ (ع) کے ساتھ عہد و پیمان پر قائم رہنا چاہتے ہیں کہ تو نفسانی خواہشات اور دنیا سے دستبردار ہو جائیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .