حوزہ نیوز ایجنسی اراک سے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ فاطمیہ (س) محلات کے شعبۂ ثقافت کے زیر اہتمام ایک عمومی درسِ اخلاق کا انعقاد کیا گیا، جس میں اس مدرسہ کی استاد محترمہ طاہرہ لطیفی نے خطاب کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس نشست میں محترمہ طاہرہ لطیفی نے حضرت حجت علیہ السلام کے زمانۂ ظہور کی توصیف کی اور اس دور کی عظمت و شکوہ کو حاضرین کے سامنے بیان کیا۔
انہوں نے کہا: اس دور میں لوگوں کی صرف ایک حسرت باقی رہ جائے گی اور وہ یہ کہ کاش ان کے مرحومین زندہ ہوتے تاکہ وہ بھی اس زمانے کی نعمتوں اور وسیع رفاہ کا ذائقہ چکھ سکتے۔
محترمہ لطیفی نے ظہور کے عقیدہ کو دین اسلام کا ایک اصول قرار دیتے ہوئے کہا: ظہور کا مسئلہ صرف شیعوں سے مخصوص نہیں بلکہ تمام مسلمان، اہل سنت سمیت حتیٰ کہ بعض دیگر ادیان بھی منجی کے ظہور پر ایمان رکھتے ہیں۔ البتہ جو چیز شیعہ مکتب کو دیگر گروہوں سے ممتاز کرتی ہے وہ "رجعت" کا عقیدہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "رجعت" کا مفہوم یہ ہے کہ بعض مؤمنین اور کافرین، امام مہدی (عج) کے ظہور کے بعد دوبارہ اس دنیا میں پلٹیں گے جو ایک خاص شیعہ اعتقادی مسئلہ شمار ہوتا ہے۔









آپ کا تبصرہ