۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
نشست علمی اربعین

حوزہ / حوزہ علمیہ خراسان کے قومی اور بین الاقوامی تعلقات کے شعبے اور مدرسہ علمیہ حضرت خدیجہ (سلام اللہ علیہا) کے تعاون سے "اربعین عالمی واک کا ظہور کی تیاری میں کردار" کے موضوع پر ایک علمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی مشہد سے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ خراسان کے قومی اور بین الاقوامی تعلقات کے شعبے اور مدرسہ علمیہ حضرت خدیجہ (سلام اللہ علیہا) کے تعاون سے "اربعین عالمی واک کا ظہور کی تیاری میں کردار" کے موضوع پر ایک علمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں آسٹریلوی سماجی کارکن، محترمہ جاغوری نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا: حضرت امام حسین علیہ السلام کا نور ایسا نور ہے جو عاشورا کے دن سے لے کر قیامت تک منور رہے گا۔ یہ ایک ایسا نورانی راستہ ہے جو مسلسل پھیلتا اور بڑھتا جا رہا ہے اور امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور کے ساتھ اس تحریک کی حقیقی اور اصلی صورت واضح ہوگی۔

اس آسٹریلوی سماجی کارکن نے اربعین واک اور اس میں شرکت کرنے والے لوگوں کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: اس واک کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ یہ فرد کے روح کو دنیاوی وابستگیوں اور گناہوں سے پاک کر دیتی ہے اور اس کی وجہ سے ذہن، فکر اور بدن توبہ کے لیے آمادہ ہوتے ہیں اور یہ سب امور زائرین کو حضرت ولیعصر عجل اللہ فرجہ الشریف سے ملاقات کے لیے آمادہ کرتے ہیں۔

محترمہ جاغوری نے کہا: تمام حق طلب آزادی کی تحریکیں جیسے کہ انقلابِ اسلامی ایران اور انقلابِ حماس، امام حسین علیہ السلام کے قیام اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی نورانی سیاسی اور سماجی تحریک سے کسی نہ کسی طرح متاثر ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس نشست میں حوزہ علمیہ خراسان کے قومی و بین الاقوامی تعلقات کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین معین نے بھی دین اسلام کو دنیا میں متعارف کرانے میں اربعین کے خصوصی کردار پر توجہ دینے کی ضرورت پر تاکید کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .