۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اربعین

حوزہ / حوزہ علمیہ خواہران قم کی مدیر نے کہا: اربعین واک دینی و سماجی تعلقات کو مضبوط کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کی مدیر محترمہ زہرا عزیز اللہی نے کہا: اربعین حسینی واک میں شرکت کا موقع انتہائی قیمتی اور باسعادت ہے جس کی لمحہ بہ لمحہ قدر کی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا: علماء کرام اور طلاب عزیز کو اربعین واک کے دوران دین اسلام کی تبلیغ اور ظہور امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی راہ ہموار کرنے کے لئے استفادہ کرنا چاہئے۔

محترمہ عزیز اللہی نے کہا: اربعین واک جیسی عظیم تحریک سے ہم مختلف شیعہ سیاسی، سماجی اور ثقافتی پہلوؤں کو اچھے طریقے سے فروغ دے سکتے ہیں۔

حوزہ علمیہ خواہران قم کی مدیر نے کہا: اربعین واک دراصل دنیاوی خواہشات اور راحت طلبی کے مقابلہ میں ایک عظیم ہدف کو سامنے رکھتے ہوئے رضایت خدا کو طلب کرنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .