۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
lمدیر حوزه علمیه قزوین

حوزہ / حوزہ علمیہ قزوین کے مدیر نے کہا: آج عاشورای حسینی (ع) اور اربعین واک کی بدولت ہم سماجی اور اسلامی یکجہتی کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو مسلمانوں میں تفرقہ ایجاد کرنے میں دشمن کی شکست فاش کو ظاہر کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی قزوین سے نامہ نگار کے مطابق، حوزہ علمیہ قزوین کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین اصغر عرفانی نے صوبہ قزوین میں دینی مدارس کے سرپرست حضرات اور نائب صدور سے ملاقات کے دوران کہا: حضرت جابر بن عبداللہ انصاری اربعین واک کے بانی ہیں۔ وہ چند دوسرے افراد کے ساتھ وہ پہلا گروہ تھے جو امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی خبر سننے کے بعد ان کی زیارت کے لیے مدینہ سے کربلا آئے۔

انہوں نے کہا: امام حسین علیہ السلام مقاومت، ظلم کے خلاف قیام اور آزادی خواہی کا محور اور مرکز ہیں۔ ان کے مقابلے میں وہ جھوٹا دھارا جو عاشورہ کے دن اپنے تئیں اپنی باطل فتح کی خوشیاں منا رہا تھا اور ظاہری حساب سے اپنے آپ کو عاشورہ کا فاتح سمجھتا تھا لیکن خدا کی مرضی اور ارادہ غالب آیا اور عاشورہ کے اگلے دن سے ہی منظر بدل گیا اور لوگ ہوشیار ہوگئے اور حضرت زینب کبری (س) کی عظیم شخصیت اور عظمت کے ظہور کے ساتھ عاشورہ کے دوسرے باب کا آغاز ہوا۔

حوزہ علمیہ قزوین کے مدیر نے کہا: آج اگر ہم اربعین حسینی (ع) کو انتہائی جوش و خروش اور دنیا بھر سے مختلف قوموں کی موجودگی کے ساتھ مناتے ہیں تو یہ اسلام کے ان عظیم مجاہدین کی قربانیوں اور کوششوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے قیامِ عاشورہ کو نمونہ قرار دیتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیس کرتے ہوئے ملت ایران اور خطے کی اقوام کو یہ عزت و سربلندی عطا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .