۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید ابراهیم رئیسی

حوزہ / ایران کے صدر  آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے وزیر داخلہ کو ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے اربعین کی مشی کو ہر ممکن حد تک بہتر اور منظم کرنے کا حکم دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی جانب سے وزیر داخلہ احمد وحیدی کو دئے گئے ہدایت نامے میں اربعین حسینی کے تہذیبی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لئے احکامات جاری کیے گئے ہیں جن کے اہم نکات درج ذیل ہیں:

1- عوامی موکب ہی زائرین حسینی کی خدمت کا اصل مرکز ہیں۔حکومتی ادارے عوامی موکبوں کی حمایت اور سپورٹ کریں۔

2- سرکاری اداروں کو چاہیے کہ وہ ضرورت کی صورت میں زائرین کو براہ راست خدمات فراہم کریں اور یہ ضروری نہیں کہ سرکاری ادارے اپنے نام یا نشانات کے ساتھ خدمات فراہم کریں۔

3- حکومتی اداروں اور گورنرز کو چاہیے کہ وہ عوامی گروہوں اور ان کے درمیان رابطہ کاری حلقوں کو زیادہ سے زیادہ فعال بنانے کے لیے کام کریں۔

4- ملک کی سائنسی ٹیکنالوجی کے ماحولیاتی نظام کی تخلیقی صلاحیت اور خوشحالی فنڈ کو اربعین کے مسائل کو جدید طریقوں سے حل کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

5- زائرین کی آمد و رفت کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیں، خاص طور پر بس اور پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعہ زمینی سفر کرنے والے زائرین کی حفاظت کا خیال رکھا جائے اور اس پر عمل کیا جائے۔

6- قومی میڈیا کو اربعین کے مکالماتی پہلوؤں کے ساتھ ساتھ لوگوں کی شرکت کو منعکس کرتے ہوئے مزید عوامی شرکت کو راغب کرنے میں سہولت فراہم کرنی چاہیے۔

7- عوامی اربعین گورننس ماڈل تیار کیا جائے اور اس پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔

8- اربعین اسٹریٹجک کونسل تشکیل دی جائے جو اربعین سے متعلق اہم مسائل اور خاص طور پر اس کے تہذیبی و ثقافتی پہلوؤں پر متعلقہ حکام، مفکرین، دانشوروں اور مقبول تنظیموں کے نمائندوں کی نگرانی میں پالیسیاں بنائے۔

9- ایام اربعین کے فوراً بعد رواں سال کے انتظامات کے نکات قوت و ضعف کا جائزہ لینے اور آئندہ سال کی فیصلہ سازی کے لئے فعال عوامی کارکنوں کے نمائندوں کا اجلاس بلایا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Syed Razi Ghalib Mehdi PK 17:01 - 2023/08/17
    0 0
    بھترین اھم نقات