۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
دفاع

حوزہ/ ابھی کچھ زیادہ وقت نہیں گزرا جب دنیا کے دیگر ممالک امریکہ اور مغربی ممالک کے دباؤ میں آکر ایران کو اسلحہ اور ضروری فوجی ساز و سامان فراہم کرنے کو تیار نہیں تھے، لیکن آج صورتحال بدل چکی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کچھ عرصے قبل امریکہ اور مغربی ممالک کے دباؤ میں آکر دنیا بھر کے ممالک کسی قیمت پر ایران کو میزائل ایئر ڈیفنس سسٹم جیسا دفاعی سامان فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں تھے، لیکن آج دنیا کی کئی بڑی طاقتیں اس ایران سے جدید ڈرون اور فوجی سازوسامان خریدنا چاہتی ہیں۔

ایران کے نائب وزیر دفاع نے دوسرے ممالک کو ایران کے فوجی ساز و سامان اور ہتھیاروں کی برآمدات میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ماضی میں فوجی ہتھیاروں کا درآمد کنندہ تھا، لیکن اب یہ دفاعی صنعت کے میدان میں دنیا کے ٹاپ 10 ممالک میں سے ایک ہے۔

جنرل رضا طلایی نیک نے کہا :انقلاب کے بعد ہمیں جن اہم مسائل کا سامنا کرنا پڑا ان میں سے ایک دفاع کا مسئلہ تھا لیکن امام خمینیؒ اور رہبر معظم کی قیادت میں ایرانی قوم کی دفاعی طاقت ایک بے مثال طاقت میں تبدیل ہوگئی۔

انہوں نے سول ڈیفنس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دفاع ہر دور میں، تاریخ میں اور تمام لوگوں کے لیے ضروری ہے، انسانی زندگی بھی طبیعت کا حصہ ہے، طبیعت میں ایسے واقعات ہوتے ہیں جن سے انسانی جان اور اس کی حفاظت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، آلودگی اور مختلف بیماریوں سے لے کر قدرتی حادثات تک جو انسانی سلامتی کو خطرے میں ڈالتے ہیں، لیکن جب سے انسان نے اس دنیا میں قدم رکھا ہے وہ ان چیلنجوں سے لڑتا رہا ہے اور اپنی حفاظت کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انسان کے سامنے اچھائی اور برائی کو پیش کیا گیا اور انسان کے اندر موجود شیطانی قوت سے لڑنے کا راستہ بھی دکھایا گیا،امام خمینی ؒنے آج کے بیرونی شیطان کا تعارف کراتے ہوئے فرمایا کہ سب سے بڑا شیطان امریکہ ہے اور رہبر معظم نے بھی فرمایا ہے کہ امریکہ دنیا کے شیطانوں کا سرغنہ ہے، لہٰذا فطری طور پر جہاں کہیں بھی ظلم و تجاوز کی شیطانی قوتیں موجود ہوں جو شیطانی نظام قائم کرنا چاہتی ہیں وہاں ان کا مقابلہ کرنے اور جدوجہد کرنے کی طاقت ہونی چاہیے۔

مجموعی طور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایک ایسا دن تھا جب ایران کا دشمن جارحانہ پوزیشن اور انداز میں تھا لیکن آج جہاں ایران دفاعی طور پر طاقتور ہے وہیں جارحانہ طور پر اپنے دشمنوں کے لیے بھیانک خواب بن چکا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .