۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
میزائل

حوزہ/ ایران نے منگل کو یوم دفاعی صنعت کے موقع پر ایک تقریب کے دوران مہاجر 10 ڈرون طیارے کی نقاب کشائی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے منگل کو یوم دفاعی صنعت کے موقع پر ایک تقریب کے دوران مہاجر- 10 ڈرون طیارے کی نقاب کشائی کی۔

ایران میں بنائے گئے اس جنگی ڈرون طیارے کی نمائش منگل کے روز تہران میں ایرانی صدر حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی کی موجودگی میں ایک تقریب کے دوران کی گئی، مہاجر-10 7000 میٹر کی بلندی اور 2000 کلومیٹر تک 24 گھنٹے تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے، اس میں زیادہ سے زیادہ ایندھن کی گنجائش 450 لیٹر اور زیادہ سے زیادہ کارگو کی گنجائش 300 کلوگرام ہے۔

الیکٹرانک وارفیئر اور انٹیلی جنس سسٹم سے لیس یہ بغیر پائلٹ طیارہ زیادہ سے زیادہ 210 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے اور مختلف قسم کے ہتھیار اور بم لے جا سکتا ہے۔

منگل کو منعقد ہونے والی تقریب میں آرمان-1 گائیڈڈ ایئر لانچڈ بم کی نقاب کشائی بھی کی گئی، دریں اثنا ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے خرمشہر اور حاج قاسم اسٹریٹیجک میزائلوں کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران (IRGC) کی ایرو اسپیس فورس کے حوالے کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .