۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
تصاویر برگزاری دوره میثاق طلبگی در خرم آباد

حوزہ/ ایران کے شہر بالکان میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین اکبری نے طلاب کی کامیابی کے اصولوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ طلاب کی کامیابی کا راز، مطالعہ اور تحقیق کے ساتھ اخلاقی علوم کا کسب کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین اکبری نے خرم آباد ایران میں، میثاق طلبگی کے پروگرام کی اختتامی تقریب میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ طلاب اپنی طالب علمی کے مقام و مرتبے کی قدردانی کریں، کہا کہ طلاب، دینی مدارس میں داخل ہوتے ہی اخلاقی اور تہذیبی علوم کے ساتھ ساتھ دینی مدارس میں پڑھائے جانے والے مختلف علوم کو کسب کرنے کی کوشش کریں۔

طلاب کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ طالب علمی کے راستوں کو طے کرنے کیلئے ہمت اور حوصلے سے دن رات کوشش کرنے کی ضرورت ہے، کہا کہ طلاب کی کامیابی کا راز، مطالعہ اور تحقیق کے ساتھ اخلاقی علوم کا کسب کرنا ہے۔

حجت الاسلام اکبری نے دینی مدارس کے اساتذہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ حوزه علمیه کے اساتذہ کو طلاب میں موجود صلاحیتوں کو اجاگر کر کے ان کے درمیان علمی مقابلے کا شوق پیدا کرنا چاہیئے اور طلباء کو علماء اور اساتذہ کی علمی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کر کے معنوی ترقی کیلئے کوشش کرنی چاہیئے۔

آخر میں انہوں نے دینی طلاب کو امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کا سپاہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر حالت میں طلباء کی رفتار و عمل معاشرے کے تمام افراد سے مختلف اور ان کیلئے نمونۂ عمل ہونا چاہیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .