۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ز

حوزہ / حجت الاسلام سلیمانی نے کہا: طلبہ کو چاہیے کہ وہ دینی تبلیغ کے ساتھ ساتھ سماجی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش رہیں اور لوگوں کی خدمت کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر آران اور بیدگل کے امام جمعہ حجت الاسلام ابوالفضل سلیمانی نے مدرسہ علمیہ المہدی (عج) کے طلباء کو درسِ اخلاق میں کہا۔ حدیث شریف "مَنْ ماتَ وَلَمْ یَعْرِفْ إمامَ زَمانِهِ ماتَ مَیْتَةً جاهِلِیَّةً" کے مطابق ہمیں بھی امام (عج) کے بارے میں اپنی معرفت میں اضافہ کرنا چاہیے بلکہ امام (عج) کی معرفت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں امام (عج) کی مدد کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا: انقلاب اسلامی میں لوگ امام خمینی (رہ) کے حامی و مددگار بن گئے اور مختلف شہروں اور صوبوں میں قیام کیا تو اسی کا نتیجہ عالمی انقلابِ اسلامی تھا جو حضرت امام حجت (عج) کے ظہور کی بنیاد بنے گا، ان شاءاللہ۔

حجت الاسلام سلیمانی نے کہا: طلبہ کو چاہیے کہ وہ دینی تبلیغ کے ساتھ ساتھ سماجی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش رہیں اور لوگوں کی خدمت کریں، شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کریں اور نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کریں تاکہ ان کے شکوک و شبہات کو دور کیا جا سکے اور انہیں اسلام حقیقی سے آشنا کیا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .