۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
کتاب «من طلبه‌ام» منتشر شد

حوزہ / عباس آزاد کی 192 صفحات پر مشتمل فارسی زبان میں کتاب "میں طالب علم ہوں (رابطہ سے ارتباط تک)" کو بوستانِ کتاب انسٹی ٹیوٹ نے شائع کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، عباس آزاد کی 192 صفحات پر مشتمل فارسی زبان میں کتاب "میں طالب علم ہوں (رابطہ سے ارتباط تک)" چھپ کر منظر عام پر آ گئی ہے۔ اس کتاب کو بوستانِ کتاب انسٹی ٹیوٹ نے شائع کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مصنف نے اس کتاب میں علمی مواد اور مذہبی تعلیمات کا استعمال کرتے ہوئے تبلیغِ دین کے دوران انتہائی فصیح انداز اور مہارت سے مفہومِ ارتباط اور آشنائی کو بیان کرنے کوشش کی ہے۔

اس کتاب میں ارتباطی عناصر کی خصوصیات اور ارتباطی مہارت کی اقسام کا جائزہ لیتے ہوئے طلاب اور علماء کرام کے لئے مثبت اور تعمیری ارتباطی عوامل کی پہچان اور ان سے بہتر استفادہ کی نشاندہی کی گئی ہے۔

تبلیغِ دین کے میدان میں ارتباطی ہنر کو جاننے کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ یہاں تک کہ کسی بھی شکل اور طریقہ میں تبلیغِ دین کے عمل کا بنیادی جوہر دوسرے افراد کے ساتھ مبلغ کا برتاؤ اور اس کی روش ہے اور سامعین و مخاطبین کے ساتھ اس کا ایک مضبوط رابطہ ہے۔ اگر سامعین اپنے آپ کو مبلّغ کے ساتھ متّصل محسوس نہیں کرتے تو وہ اس کے بیانات کی طرف خاصی توجہ نہیں دیں گے، اس کی بات غور سے نہیں سنیں گے اور اس کی تحریر کو بھی جذابیت سے نہیں پڑھیں گے۔ اس لیے مبلّغ اور اس کے مخاطبین کے درمیان ارتباط کی ضرورت بالکل واضح ہے۔

یہ کتاب آٹھ ابواب (موضوعات) پر مشتمل ہے۔ جن میں کمیونیکیشن، کمیونیکیشن اور کمیونیکیشن کے درمیان فرق اور ارتباط یعنی کمیونیکیشن، ارتباط اور رابطہ کے درمیان فرق اور ارتباطی مہارتوں وغیرہ کا جائزہ لیا گیا ہے اور کمیونیکیشن کے عناصر کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس کتاب میں دلچسپی رکھنے والے افراد موسسہ بوستانِ کتاب کی ویب سائٹ www.bustaneketab.ir پر مراجعہ کر سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .