۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
1

حوزہ / محمد صدیق حیدری کی 296 صفحات پر مشتمل فارسی کتاب "کالبد شگافی ارادہ" شائع ہو کر منظر عام پر آگئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، محمد صدیق حیدری کی 296 صفحات پر مشتمل فارسی کتاب "کالبد شگافی ارادہ" (Autopsy of the will) شائع ہو کر منظر عام پر آگئی ہے۔ اس کتاب کو "بوستان کتاب انسٹی ٹیوٹ" نے شائع کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مصنف نے اس کتاب میں انسانی ارادے اور رویے کی وضاحت کرتے ہوئے، انسانی ارادے کو مضبوط کرنے کے لیے علمی حل تجویز پیش کئے ہیں۔

ارادہ کی نوعیت سے آشنائی، ارادے میں اتار چڑھاؤ کا سبب بننے والے عوامل، ارادہ کے سلسلہ میں دماغی فریبوں کی نشاندہی، قوت ارادی کی کمزوری پر قابو پانے کے لیے علمی حل اور ارادہ کی مضبوطی میں دنیاوی زندگی اور ماحول کا کرداروہ موضوعات ہیں جو اس کتاب میں انتہائی روان اور قابل فہم زبان میں بیان کئے گئے ہیں۔

اس کتاب میں دلچسپی رکھنے والے افراد بوستان کتاب انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ www.bustaneketab.ir سے رجوع کر سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .