۹ تیر ۱۴۰۳ |۲۲ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 29, 2024
بوستان فلک

حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید غافر رضوی فلکؔ چھولسی کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ "بوستان فلکؔ - باب مناقب" کے عنوان سے زیور طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آ گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے عالم دین حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید غافر رضوی فلکؔ چھولسی کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ "بوستان فلکؔ - باب مناقب" کے عنوان سے زیور طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آ گیا ہے۔

یہ مولانا موصوف کی برسوں کی زحمت کا نتیجہ ہے، جو قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔

اس مجموعہ میں تقریظات کے بعد حمد خداوندی پھر نعت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ اس کے بعد مولا علی علیہ السلام اور اسی طرح ترتیب کے ساتھ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے فضائل و مناقب ہیں۔

موصوف کی گفتگو کے مطابق: ۱۱ ذیقعدہ ۱۴۴۵ھ روزِ ولادت امام علی رضا علیہ السلام کی مناسبت سے اس باب مکمل کیا گیا، اس حصہ میں چودہ معصومین کے فضائل و مناقب کے بعد باب محفوظین کا آغاز ہوتا ہے، جس کی ابتداء محسن اسلام حضرت ابو طالب علیہ السلام کے مناقب سے ہوئی ہے۔

مولانا فلکؔ چھولسی کی شاعری کا انداز، معمول سے کچھ الگ ہے، جس کا اندازہ ان کے اشعار سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے مولانا موصوف کی کتاب حاضر کا "باب غم" پہلے ہی تیار ہو چکا ہے، جو مؤمنین کی خدمت میں پی ڈی ایف کی صورت پہنچ چکا ہے۔

باب حاضر الموسوم بہ "بوستان فلکؔ - باب مناقب" جو ۲۶۰ صفحات پر مشتمل ہے، اس کو بھی مولانا نے پی ڈی ایف کی صورت میں آمادہ کردیا ہے، جس کو آپ مندرجہ ذیل لنک کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • سید ذاکر رضا رضوی IN 17:55 - 2024/06/05
    0 0
    ماشاء اللہ سبحان اللہ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ