۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
بوستان علم و فقاہت سے ادارۂ العزم کے زیر اہتمام ضیافت کؤئز 2023 کے نتائج کا اعلان

حوزہ/ قم المقدسہ میں دین مبین اسلام کی ترویج و تبلیغ میں مشغول ادارۂ العزم علمی و ثقافتی مرکز کے زیر اہتمام ماہ رمضان میں مختلف روحانی اور معنوی پروگرام منعقد کئے گئے جس کا مختلف ممالک میں مقیم معنویت پسند لوگوں نے بڑی گرم جوشی سے استقبال کیا۔ انہیں پروگراموں میں سے کامیاب زندگی آنلائن کلاسز کے علاوہ ، ایک انٹر نیشنل ضیافت کوئز 2023 کا بہی انعقاد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدسہ میں دین مبین اسلام کی ترویج و تبلیغ میں مشغول ادارۂ العزم علمی و ثقافتی مرکز کے زیر اہتمام ماہ رمضان میں مختلف روحانی اور معنوی پروگرام منعقد کئے گئے جس کا مختلف ممالک میں مقیم معنویت پسند لوگوں نے بڑی گرم جوشی سے استقبال کیا۔ انہیں پروگراموں میں سے کامیاب زندگی آنلائن کلاسز کے علاوہ ، ایک انٹر نیشنل ضیافت کوئز 2023 کا بہی انعقاد ہوا۔

بوستان علم و فقاہت سے ادارۂ العزم کے زیر اہتمام ضیافت کؤئز 2023 کے نتائج کا اعلان

یہ کوئز امام زین العابدین علیہ السلام کی مشہور اور معرکۃ الاراء بلکہ انسان ساز دعا، دعائے مکارم الاخلاق پر مشتمل تھی۔ تقریبا ماہ رمضان میں تیس دن روزانہ مذکورہ دعا سے اقتباس شدہ پوسٹ سوشل میڈیا کے ذریعہ ارسال کی جاتی تھی اور آخر میں 25/اپریل 2023 کو اس کا آنلائن امتحان منعقد ہوا جس میں مختلف ممالک کے مومنین نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔جس کے نتیجہ کا اعلان 6/مئ 2023 کو علمائے کرام کی موجودگی میں بطور آنلائن کیا گیا۔

اس کوئز میں پہلا ،دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کرنے والے کے لئے حصوصی انعام رکھے گۓ تھے جبکہ پانچ افراد کو تشویقی انعامات سے نوازا گیا۔

تقریباً ٦٢ افراد نے سو فیصد نمبر حاصل کئے لہذا پہلے ،دوسرے ، تیسرے اور تشویقی انعام کا اعلان قرعہ اندازی کے ذریعہ کیا گیا۔

بوستان علم و فقاہت سے ادارۂ العزم کے زیر اہتمام ضیافت کؤئز 2023 کے نتائج کا اعلان

پہلا انعام کے لئے محترم ذیشان حیدر ساکن مبارکپوری ،دوسرے انعام کے لئے محترمہ کنیز فاطمہ ساکن بمبئ اور تیسرے انعام کے لے محترمہ شمسہ زہرا ساکن زیدپور پارہ بنکی کا نام بذریعہ قرعہ اعلان کیا گیا جبکہ تشویقی انعام میں نام آنے والوں کے اسماء گرامی اس طرح ہیں: محترم سید محمد صادق حسین صاحب (جمشید پور)،محترمہ مسکان جامانی صاحبہ(سانگلی)،محترمہ حناناز صاحبہ (علیگڑھ)،محترمہ کائنات گبرانی صاحبہ (تھانہ ،بمبئ) اور محترمہ افسری بانو صاحبہ (اعظم گڑھ)

کوئز کے نتیجہ کے اعلان کی تقریب میں موجود علماۓ کرام کے اسمائے گرامی اس طرح ہیں حجج الاسلام والمسلمین مولانا بضاعت رضوی زیدپوری (مدیر ادارۂ العزم )،مولانا محمد خطیب حیدر مولانا راشد حسین ،مولانا محمد حیدر رضوی ،مولانا مشیر حیدر ،مولانا حسنین نقوی ،مولانا احتشام عباس اعظمی ،مولانا گوہر عباس رضوی صاحبان نیز اس تقریب میں نظامت کے فرائض ادارۂ العزم کے ذمہ دار رکن حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید مدبر حسین صاحب الہ آبادی نے انجام دیے۔جبکہ اس نورانی تقریب میں جن ننھے منے بچوں کے ذریعہ قرعہ نکلوایا گیا ان کے نام اس طرح ہیں :محمد دانیال ،محمد ریان ،رضا عباس اور علی حسن سلمہم اللہ۔

قابل ذکر ہے کہ اس نشست میں ادارہ کے فعال رکن حجت الاسلام والمسلمین مولانا انعام رضا صاحب جلالپوری کی کمی کا احساس کیا گیا چونکہ موصوف عتبات عالیات کی زیارت بر جانے کی وجہ سے اس پروگرام میں شریک نہیں ہو سکے۔

آخر جلسہ میں مدیر ادارہ حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید بضاعت رضوی زیدپوری نے خداۓ منان کے شکریہ کے بعد تمام شرکاء اور اراکین و معاونین ادارہ کا شکریہ ادا کیا ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .