۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
فاطمیہ کوئز

حوزه/دیوبند کے نزدیکی گاؤں تھیتکی میں آج فاطمیہ کوئز کے نتائج کا اعلان کیا گیا اور شرکت کرنے والے طلباء کو انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مکتب امامیہ میں صبح ۱۰ بجے تقریب تقسیم انعامات کا آغاز بچوں نے ترانہ سے کیا اس کے بعد کوئز کے آرگنائزر مولانا سید محمد سعید نے کوئز کے ممتحن اور مکتب کے افسر مدرس مولانا سید شکوہ حیدر سے نتائج کے اعلان کرنے کو کہا، جس کے بعد انہوں نے مکتب کے طلبہ وطالبات کو ان کے حاصل کردہ نمبروں سے آگاہ کیا۔

مولانا محمد عالم اور مولانا شکوہ حیدر کے ہاتھوں تمام شرکا میں عمومی انعام تقسیم کیا گیا۔

طلباء کے حاصل کردہ نمبر مساوی ہونے کی وجہ سے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن متعین کرنے کے لیے قرعہ اندازی کی گئی جس میں تیسرے مقام کے لئے سیفینۃ النجات کا نام نکلا جس نے ۱۰۰ میں سے ۹۵ نمبر حاصل کئے تھے۔ دوسرے رتبے کے لیے مریم بتول کے نام کا قرعہ نکلا اور پہلی پوزیشن کے لئے علی محسن کا نام نکلا۔ ان دونوں نے ۱۰۰ میں ۱۰۰ نمبر حاصل کئے تھے۔

پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ان تینوں کو مدرسہ کے مینیجر جناب سید غضنفر علی نے ٹرافی اور توصیفی اسناد سے نوازا اور مکتب کے بچوں کی ترقی کی دعائیں دیں۔

واضح رہے کہ یہ کوئز سالانہ مجالس فاطمیہ کے موقع پر جناب فاطمہ زہراؐ کی معرفت کے حوالے سے رکھی گئی تھی اور آج نتیجہ کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر سید حسن سعید، سید عابد سعید، محمد محلس، ابان اور واصل وغیرہ موجود رہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .