۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا سید آفاق عالم زیدی سرسوی

حوزہ/ ہم جب ایام فاطمیہ پر نگاہ ڈالتے ہیں تو ہمیں نظر آتا ہے کہ اب سے بیس سال قبل اس انداز سے ان ایام کو نہیں منایا جاتا تھا بلکہ کہیں کہیں ایک دو مجلس ہوجاتی تھیں مگر آج بڑی شان شوکت کے ساتھ ان ایام کو منایا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا سید آفاق عالم زیدی سرسوی نے ایام فاطمیہ کی حوالے سے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ بنت رسول کا ماتم ؛الحمد للہ ایام فاطمیہ کا اختتام ہوا۔جس مومن نے جیسے بھی ذکر شہزادی عالمین کی خدمت کی معصومین اسے قبول فرمائیں۔

امن امان شانتی کے ساتھ پورے ملک میں ذکر فاطمہ بنت رسول ہوابہت سی جگہ مجلس کے ساتھ ساتھ جلوس عزا بھی برآمد ہوئے،جبکہ بعض مقامات پر جلتی ہوئی شمع اپنے ہاتھ میں لیکر لوگوں نے شہزادی کا پرسہ وقت کے امام کی بارگاہ میں پیش کیا،ہم جب ایام فاطمیہ پر نگاہ ڈالتے ہیں تو ہمیں نظر آتا ہے کہ اب سے بیس سال قبل اس انداز سے ان ایام کو نہیں منایا جاتا تھا بلکہ کہیں کہیں ایک دو مجلس ہوجاتی تھیں مگر آج بڑی شان شوکت کے ساتھ ان ایام کو منایا جاتا ہے۔

اور ہندوستان میں ان ایام کو یہ انداز دینے میں اہم کردار الجواد فاؤنڈیشن نے ادا کیا جس کے مدیر ہیں عالیجناب مولانا سید مناظر حسین نقوی صاحب ہندوستان میں بہت سے مقامات پر الجواد کے زیر سایہ مجالس عزا ہر سال برگزار ہوتی ہیں اور یہ جو شمع کا جلوس ہے اس کا بانی بھی الجواد فاؤنڈیشن ہے۔ الجواد فاؤنڈیشن کئی برس سے مختلف مقامات پر مجالس عزائے فاطمیہ کرارہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .