حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایام عزائے فاطمیہ ہندوستان کے مخلتف علاقوں میں بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا جاتا ہے ملک کے مسلمان بنت رسول کا سوگ منا کر رسول مکرم اور معصومین علیہم السلام کی خدمت میں پرسہ پیش کرتے ہیں۔
الجواد فاونڈیشن کے جنرنل سکریٹری مولانا سید مناظر حسین نقوی سے حوزہ نیوز کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ الجواد فاونڈیشن کی تمام تیاریاں عزائے فاطمیہ کے حوالہ سے مکمل ہوچکیں ہیں الحمدواللہ علماء کرام اپنی اپنی جگہوں پر کافی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں کہ شہزادی دو عالم کا غم اسی شان و شوکت سے منایا جائے جیسے منانے کا حق ہے اور مومنین اور انجمیں اور دیگر ادارجات بھی اپنی اپنی جگہوں پر مصروف ہیں کہ غم بنت رسول کو بہتر سے بہتر منا کر اپنے زمانہ کے امام یوسف زہرا سلام اللہ علیہا کو پرسہ پیش کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایام فاطمیہ کی تحریک جو کافی سال پہلے مراجع کرام کی جانب سے شروع کی گئی تھی وہ آج دنیا بھر میں بہت تیزی سے کامیاب ہوتی نظر آرہی ہے ، اس تحریک کو ہندوستان میں 2004 سے لیکر ابھی تک الجواد فاونڈیشن نے شروع کیا اس تحریک عزائے فاطمیہ کو کامیاب کرنے میں الجواد فاونڈیشن کا قابل تحسین کار نامہ نظر آتا دکھائی دیتا ہے۔
مزید بتایا کہ ملک کی ہر بستی میں کتابیں اور پرچم اور مبلغین کا اعزام اور جو عزائے فاطمیہ کو فروغ دینے میں کافی بہتر ثابت ہو ان تمام کوشیشوں کو الجواد فاونڈیشن نے انجام دیا ہے۔ جسکا نتیجہ ملک کی ہر بستی سے عزائے فاطمیہ کے وقت نظر آتا ہے آج ملک میں عزائے فاطمیہ کافی عقیدت کے ساتھ شیعیان و مسلمانان مناتے دکھائی دیتے ہیں اور مومنین کی ہر بستی میں مجالس و ماتم اور جلوس کے ذریعہ بنت رسول کا غم مناکر رسول مکرم اسلام اور معصومین کی خدمت میں پرسہ پیش کرتے ہیں۔