۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کلب رشید

حوزہ/ ایام عزائے فاطمیہ شہادت بنت رسول ملک کے ہر گوشہ و کنار میں بڑی شان و شوکت کے ساتھ عقیدت مند مناتے نزر آتے دکھائی دے رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،الجواد فاؤنڈیشن کی جانب سے ملک کے ہر گوشہ و کنار میں سوگواران حضرت فاطمہ زہرا بنت رسول کی یوم شہادت پر مجالس کا اہتمام کرکے حضرت فاطمہ زہرا کا پرسہ اپنے زمانہ کے امام کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے ہر بستی و شہر میں نظر آتا دکھائی دے رہا ہے۔

اور ہر بستی و شہر سے یا زہرا کی صدائیں سنائیں دے رہیں ہیں اسی سلسلہ کی مجالس و ماتم شہر لکھنو میں محرم ثانی کی صورت میں نظر آرہی ہیں مجالس و ماتم میں محبان حضرت زہرا شرکت کرکے بنت رسول کا پرسہ معصومین کی بارگاہ میں پیش کررہے ہیں۔

آج درگاہ حضرت عباس رستم نگر میں مولانا ڈاکٹر کلب رشید رضوی نے خطاب کیا مجلس میں ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔

مولانا نے فضائل بنت رسول کو بیان کرتے ہوئے کہا اگر بنت رسول کی سیرت پر لوگ عمل کریں تو زندگی میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔

آخر میں مولانا نے اپنے مخصوص انداز میں مصائب بی بی دو عالم بیان کئے جس کو سنکر یا زھرا کی صداؤں سے درگاہ گونجنے لگی اور مومنین نے چشم نم ہوکر بنت رسول کا پرسہ پیش کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .