۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا محمد حسین حسینی

حوزہ/ ملک کے مختلف شہروں میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے الجواد فاونڈیشن کی جانب سے عزائے فاطمیہ کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے، اور مومنین اپنے وقت کے امام کو انکی جدہ ماجدہ کا پرسہ پیش کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ ملک کے مختلف شہروں میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے الجواد فاونڈیشن کی جانب سے عزائے فاطمیہ کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے، اور مومنین اپنے وقت کے امام کو انکی جدہ ماجدہ کا پرسہ پیش کر رہے ہیں۔

موصولہ خبروں کے مطابق م،ملک کے ہر صوبہ میں مجالس و غم منایا جارہا ہے،لکھنو میں بھی ہر عزا خانہ میں مجالس و ماتم کا سلسلہ جاری ہے، درگاہ حضرت عباس میں الجواد فاونڈیشن کی بیسویں دور کی آخری مجلس کو مولانا سید محمد حسین حسینی نے خطاب کیا۔

سیرتِ حضرتِ فاطمہ زہرا،بچوں کی تربیت اور شوہر کی اطاعت میں کامیابی کا سبب، مولانا محمد حسین حسینی

مولانا نے سیرت بنت رسول پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ جناب فاطمہ وہ شہزادی ہیں کہ اگر کوئی انکی سیرت پاک کو اچھی طرح سے اپنی زندگی میں نمونہ عمل بنالے تو بچوں کی تربیت اور شوہر کی اطاعت میں کامیاب نظر آئے گی دوسری طرف کربلا عباس باغ میں مولانا عسکری غدیری صاحب نے مجلس کو خطاب فرمایا اور عزا خانہ زہرا توپ خانہ بالاگنج میں مولانا سید عازم حسین زیدی نے مجلس خطاب کیا۔

مولانا نے جناب فاطمہ کے فصائل بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت و کردار اور طرز زندگی پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ آپ رسول اکرم کی چہیتی بیٹی، علی مرتضیٰ کی زوجہ اور امام حسن و حسین کی والدہ ماجدہ ہونے کے ساتھ ساتھ وہ عظیم مجاہدہ تھیں، جنہوں نے ہر محاذ پر دفاع اسلام کیلئے رسالت ماب کے شانہ بشانہ سخت اور طویل جدوجہد کی اور اسلام کی جڑوں کو ہمیشہ کیلئے مضبوط اور مستحکم کیا۔

سیرتِ حضرتِ فاطمہ زہرا،بچوں کی تربیت اور شوہر کی اطاعت میں کامیابی کا سبب، مولانا محمد حسین حسینی

مجلس کے آخر میں مولانا نے بنت رسول پر گذرے مصائب بیان کرتے ہوئے فرمایا رسول کی وفات کے بعد آپ پر بہت مصائب ڈاھائےگئے آپ کے بیت الشرف کے دروازہ پر ظالمون نے آگ لگادی اور جلتا ہوا دروازہ آپ کے اوپر گرا دیا گیا، جس سے آپ کی پسلیاں ٹوٹ گئیں اور شہزادی نے فرمایا اے بابا آپ کے بعد ہم پر وہ مصائب ڈاھائے گے اگر دن پر پڑتے تو سیاہ رات میں تبدیل ہو جاتے یہ سنتے ہی ہزارون مومنین اور مومنات کی آنکھوں سے اشک جارہی ہوگئے اور آہ و بکا کے سے عزا خانہ گونجنے لگا اور یا زہرا کی صدائیں فلک گیر ہونے لگیں۔

سیرتِ حضرتِ فاطمہ زہرا،بچوں کی تربیت اور شوہر کی اطاعت میں کامیابی کا سبب، مولانا محمد حسین حسینی

سیرتِ حضرتِ فاطمہ زہرا،بچوں کی تربیت اور شوہر کی اطاعت میں کامیابی کا سبب، مولانا محمد حسین حسینی

سیرتِ حضرتِ فاطمہ زہرا،بچوں کی تربیت اور شوہر کی اطاعت میں کامیابی کا سبب، مولانا محمد حسینی

اسی سلسلہ کی آخری مجلس شبیہ روضہ حضرت علی سرفراز گنج میں ڈاکٹر مولانا سید کلب رشید رضوی نے خطاب کیا جس میں ھزاروں کی تعدات مومنین نے شرکت کی مولانا نے اپنے مخصوص انداز میں مصائب بنت رسول بیان کیے جس سے مومنین چشم نم ہوکر بنت رسول کا پرسہ معصومین کی بارگاہ میں کیا اور یا زھرا کی صداوئین فلک گیر تھین ھر فرد کی زبان پر ہی تھا اے میرے زمانہ کے امام اپنی جدا کا پرسہ قبول فرماٰئین

تبصرہ ارسال

You are replying to: .