۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
عزاداری

حوزہ/ مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید آفاق عالم سرسوی نے بیبی کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہزادی کی زندگی دنیا کے تمام اسانوں کے لیے نمونہ عمل ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم انکی تعلیمات اور کردار کو معاشرہ تک پہنچائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایام عزائے فاطمیہ کی مجالس لکھنؤ کے مختلف علاقوں اور عزاخانوں میں الجواد فاونڈیشن کی جانب سے منعقد ہوئیں اسی سلسلہ کی مجلسِ درگاہ حضرت عباس رستم نگر میں منعقد ہوئی جسمیں ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے شرکت فرمائی اور بنت رسول(س) کی شہادت کا پرسہ بارگاہ معصومین(ع) میں پیش کیا ۔مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید آفاق عالم سرسوی نے بی بی کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہزادی(س) کی زندگی دنیا کے تمام انسانوں کے لیے نمونہ عمل ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم انکی تعلیمات اور کردار کو معاشرہ تک پہنچائیں۔

امام بارگاہ ثانیہ زہرا بالا گنج میں آج کی مجلسِ کو مولانا سید عازم حسین نے خطاب کیا اور علمی تجزیہ اور تحقیقی انداز خطاب سے بی بی زہرا کے فضائل و مصائب بیان کیے جسے مومنین کی آنکھیں پر نم ہو گئی۔

کربلا عباس باغ میں آج اس سلسلہ کی پہلی مجلسِ ہوئی جسکو مولانا مظاہر حسین سبزواری نے خطاب کیا مولانا نے کہا کہ بیبی کائنات کی تمام عورتوں کی سردار ہیں۔ عزا خانے جناب عزادار عزمی صاحب مفتی گنج میں مجلس برپا ہوئی جسکو مولانا سید سبط حیدر زیدی نے خطاب کیا مولانا نے مصائب شاہزاادی کو اس طرح بیان کیا کے مومنین نالا و بکاء کے ساتھ صدائ یا زہرا بلند کرنے لگے بعد مجلس مومنین جلوس شمع لیکر ہزاروں کی تعداد میں میرن صاحب کے امام بڑے تک گئے۔

روضہ مولا علی سرفراز گنج میں مجلس کو مولانا عقیل ترابی صاحب نے خطاب کیا جسمیں سیکڑوں کی تعداد میں ماتم داران بیبی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے شرکت کی اور رسول اللہ کو انکی لخت جگر کی غمناک شہادت کا پُرسہ پیش کیا اس موقع پر مومنین نے کرونا کے حالات کو ملحوظ رکھتے ہوے تمام تر احتیاتوں کے ساتھ شرکت کی اور اس وباء امراض کے خاتمے کے لیے دعا بھی کرائی گئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .