۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
مولانا کمیل عبّاس

حوزہ/ اللہ نے جناب زینب کو اپنے بابا کی زینت بنا کر پیدا کیا ہے یعنی علی علیہ السلام کی ہر فضیلت کی زینت کا نام زینب کبریٰ ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا کمیل عبّاس الحسنی نے عشرہ ثانی کی آٹھویں مجلس کو دہلی سنگم بہار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے جناب زینب کو اپنے بابا کی زینت بنا کر پیدا کیا ہے یعنی علی علیہ السلام کی ہر فضیلت کی زینت کا نام زینب کبریٰ ہے۔

مولانا نے بیان کرتے ہوئے کہا پوری دنیا میں یہ شرف صرف دو بیبیوں کو عطا ہوا ہے ایک رسول االلہ (ص) کی بیٹی فاطمہ زہرا کو ام ابیہا یعنی اپنے بابا کی ماں اور دوسری بیبی کا نام ہے زینب جو زین ابیھا یعنی اپنے بابا علی کی زینت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب زینب کو علمہ غیر معلمہ فھمتہ غیر مفھمہ کہا جاتا ہے یعنی اپنے اس دنیا میں کسی سے علم حاصل نہیں کیا ہے۔

مولانا نے زور دیتے ہوئے کہا آپ اس قدر عبادت گزار تھی اسکا اندازہ امام سجّاد (ع) کے اس قول سے لگایا جا سکتا ہے جس میں آپ فرماتے ہیں کربلا سے کوفہ اور کوفہ سے شام اور پھر واپس مدینہ آنے تک میری پھوپی کی نمازِ شب بھی قضا نہیں ہوئی۔ یزید کے دربار میں وہ دندان شکن خطبہ دیا کے وقت کا بادشاہ تمام اختیارات کہ باوجود کوئی جواب نہ دے سکا اور شہزادی نے اسلام کے مستقبل کو محفوظ کر دیا۔

مولانا نے آپ کے القاب کی طرف اشارہ کیا کہ آپ کو عقیلہ بنی ہاشم، شریکة الحسین،نائبة الامام، کفیلة السجاد (ع) فاتح شام وغیرہ بھی کہا جاتا ہے۔مولانا نے شہزادی کی فضیلتیں بیان کرنے کے بعد بیبی زینب کبریٰ کی مظلومیت بیان کی تاور عزاداروں نے مام زمانہ عج کو بیبی زینب سلام علیہا کا پرسہ پیش کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .