۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
محمد سعیدی آریا

حوزہ/ حجۃ الاسلام سعیدی نے کہا: ایمان میں اضافہ اور کمی دونوں ممکن ہے، بعض چیزیں انسان کے ایمان کو کمزور کر دیتی ہیں جیسا کہ احادیث میں آیا ہے کہ مال حرام اور حرام کھانا ایمان پر اثر انداز ہوتا ہے، اسی طرح جھوٹ اور غیبت بھی انسان کے ایمان کو کمزور کر دیتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام محمد سعیدی نے صوبہ اصفہان میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقد ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت زہرا (س) کی اہم ترین خصوصیت کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ نصرت دین الہی آپ کی سب سے آشکار صفت ہے، قرآن کریم اور اہل بیت (ع) کے فرامین میں میں نصرت کا لفظ بہت زیادہ استعمال ہوا ہے، قرآن کریم فرماتا ہے:ان تنصروا اللہ ینصرکم" اگر تم خدا کی مدد کروگے تو خدا تمہاری مدد کرے گا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا خدا کو ہماری مدد کی ضرورت ہے؟ جب کہ خدا مالک کل ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر تم نے خدا کے دین کی مدد کی ہے تو حقیقت میں تم نے خدا کی مدد کی ہے، اسی لئے امام سجاد علیہ السلام غریبوں کی مدد کرنے کے بعد ان کا ہاتھ چومتے تھے اور جب امام سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو امام نے فرمایا کہ وہ ہاتھ جو خدا کے ہاتھوں میں ہو چومنے کے قابل ہے، لہذا ہمیں دین خدا کی نصرت کرنے کی ضرورت ہے۔

مولانا نے ایمان کامل سے متعلق صحیفہ سجادیہ کی دعاؤں میں سے ایک فقرے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: سجادیہ کے ایک حصے میں امام علیہ السلام فرماتے ہیں: " اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ، وَ بَلِّغْ بِإِیمَانِی أَکْمَلَ الْإِیمَانِ " یعنی ہر ایمان کے مقابل ایک اس سے برتر ایمان بھی موجود ہے، ایک طرف جس طرح انسان کے ایمان کا درجہ بڑھتا رہتا ہے اسی طرح دوسری طرف انسان کے ایمان کے درجات میں کمی بھی آسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: بعض چیزیں انسان کے ایمان کو مضبوط کرتی ہیں اور بعض چیزیں ایمان کو کمزور اور متزلزل کردیتی ہیں، اگر ایمان متزلزل ہو جائے تو انحراف کا باعث بنتا ہے، جیسا کہ عمر سعد جسے ایک طرف ’ری‘ کی حکومت کی پیشکش کی گئی تھی، لیکن اس کے بدلےاسے امام حسین علیہ السلام کے مقابل جنگ کرنا تھا۔

حجۃ الاسلام سعیدی نے ایمان کے کمزور ہونے کے امکان پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ایمان میں اضافہ اور کمی دونوں ممکن ہے، بعض چیزیں انسان کے ایمان کو کمزور کر دیتی ہیں جیسا کہ احادیث میں آیا ہے کہ مال حرام اور حرام کھانا ایمان پر اثر انداز ہوتا ہے، اسی طرح جھوٹ اور غیبت بھی انسان کے ایمان کو کمزور کر دیتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .