۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
جلسه اخلاق طلاب مدرسه علمیه ریحانة الرسول ارومیه

حوزہ / حجت الاسلام اکبرزادہ نے کہا: دین اسلام میں ایمان کی سب سے اہم اراکین میں سے ایک خدا پر ایمان اور طاغوت سے نفرت کا اظہار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی ارومیہ سے نامہ نگار کے مطابق، حجت الاسلام ناصر اکبر زادہ نے ایران کے شہر ارومیہ کے "مدرسہ ریحانۃ الرسول" کی طلباء کو دئے درسِ اخلاق کے دوران کہا: بعض دن اور بعض مقامات عبادت و اہلِ زہد و تقویٰ کے لیے خاص ہیں کہ جن سے بہترین استفادہ کرنے کی ضرورت ہے اور شعبان کا مقدس مہینہ ان میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اگر خداوند متعال جب کسی کو ہدایت دینا چاہتا ہے تو اس کے دل کو اپنی عبادت کی طرف راغب کر دیتا ہے اور اگر کوئی خدا کی نظر سے گر جاتا ہے تو خداوند عالم اس سے عبادت کی لذت کو ہی چھین لیتا ہے۔

صوبہ مغربی آذربائیجان میں حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا: جمہوریہ اسلامی ظہور کی بادِ نسیم کی مانند ہے۔ دین اسلام میں ایمان کی سب سے اہم اراکین میں سے ایک خدا پر ایمان اور طاغوت سے نفرت کا اظہار ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .