۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
اعوانی

حوزہ/ حجۃ الاسلام محمد رضا اعوانی نے ایران کے شہرنجف آباد میں واقع جامعہ الامام المنتظر میں طلاب اور علماء کے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: خداوند متعال سے رابطے کا بہترین ذریعہ دعا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام محمد رضا اعوانی نے ایران کے شہرنجف آباد میں واقع جامعہ الامام المنتظر میں طلاب اور علماء کے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: خداوند متعال سے رابطے کا بہترین ذریعہ دعا ہے۔

انہوں نے بیان کیا: آپ دعا کے ذریعہ خدا سے مختلف طریقوں سے گفتگو کر سکتے ہیں، کیوں کہ بندہ خدا سے دعا کے وقت زیادہ قریب ہوتا ہے، حضرت سید الساجدین امام زین العابدین علیہ السلام نےقیام عاشورہ کے بعد اس دور میں جس میں دشمن نے امت مسلمہ میں ایک عجیب سا خوف و ہراس پیدا کر دیا تھا ، امام علیہ السلام نے اسلام کی پاکیزہ ثقافت کو فروغ دینے کے لئے جس راستے کا انتخاب کیا تھا وہ دعا کا راستہ تھا۔

حجۃ الاسلام اعوانی نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ امام سجاد علیہ السلام نے موجودہ صحیفہ سجادیہ میں خدا اور اجتماعی تعمیر کے اعلیٰ ترین موضوعات کو دعاؤں کی صورت میں بیان کیا ہے، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے جو لوگوں کو کورونا کے دنوں میں صحیفہ سجادیہ کی ایک خاص دعا (ساتویں دعا) پڑھنے کی ترغیب دلائی تھی اس دعا میں ایک بڑا پیغام ہے ۔ نیز ملک ایران کے عہدیداروں سے ملاقات میں رپبر معظم نے انہیں صحیفہ سجادیہ کی دعا پڑھنے کی دعوت دیتی ہے، کیوں؟ کیونکہ دعا اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے اور مشکلات میں خدا سے مدد طلب کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا: اگر صحیفہ سجادیہ سے لوگ آشنا ہو جائیں تو یقیناً ترقی کی راہیں آسان ہو جائیں گی، شاید کل بہت دیر ہو جائے، ہمیں آج ہی سے اس قیمتی کتاب سے آشنا ہونا چاہیے، اس کتاب کی ہر سطر انسان کی فکر اور خیالات کو روشن کرتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .