۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
1

حوزہ/ قم المقدسہ کے عوامی کتب خانوں کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ مہدی توکلیان نے کہا: صحیفہ سجادیہ اور نہج البلاغہ اخلاقی اور تعلیمی خزانے ہیں جن کو اُس طرح فروغ نہیں دیا گیا جس طرح ان کو فروغ دینا چاہیے تھا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ اور شہر قم کی جنرل لائبریری کی مشترکہ سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے مقصد سے صوبہ قم کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پبلک لائبریریز نے حوزہ علمیہ کے شعبہ قرآن و حدیث کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام علی مقنی اور اور حوزہ علمیہ کے دارالقرآن کے سربراہ حجت الاسلام محمد سعید نریمانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں مہدی توکلیان نے حوزہ علمیہ کے ساتھ ساتھ ایک پبلک لائبریری کے قیام کے لیے جنرل لائبریری ڈیپارٹمنٹ کی آمادگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اس وقت شہر قم میں 24 پبلک لائبریریز لوگوں کو خدمات فراہم کر رہی ہیں ان میں سے کچھ مساجد میں ہیں اور خاص طور پر امام صادق انسٹی ٹیوٹ (ع) کی پبلک لائبریری ایک دینی تحقیقی مرکز میں واقع ہے اور اس مرکز میں علمائے کرام اور عوام کے درمیان ایک گہرا رابطہ دیکھنے کو ملا ہے جو کہ قابل تحسین ہے۔

صوبہ قم کے عوامی کتب خانوں کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ نے مزید کہا: صحیفہ سجادیہ اور نہج البلاغہ جیسی مقدس کتابیں اخلاقی اور تعلیمی خزانے سے بھری ہوئی ہیں جن کو اُس طرح لوگوں میں فروغ نہیں دیا گیا جس طرح ان کو فروغ دینا چاہیے تھا، یہ کتابیں واقعی معنی میں مہجور ہیں، اس لئے اس سلسلے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اور عوام میں رائج کرنے کی ضرورت ہے، لہذا نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ حوزہ علمیہ اور قم المقدسہ کی عوامی لائبریری کے درمیان ایک مشترکہ باب ہو سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .