۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
طز

حوزہ / ایران کے شہر کاشان کے امام جمعہ نے کہا: تعلیمات نہج البلاغہ میں لوگوں کی رغبت اور دلچسپی پیدا کرنے کے علاوہ مخیر حضرات کلام امیر المومنین کی ترویج کے لیے قدم بڑھائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق شہری کاشان کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے نہج البلاغہ کی ترویج کے لیے خرچ کرنے والوں کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے کہا: عالمی استکبار اور وہابی اہل بیت علیہم السلام کی تفسیر قرآن کی مخالفت کرتے ہیں۔

شہر کاشان کے امام جمعہ نے مزید کہا: تعلیمات قرآن کریم اور نہج البلاغہ کو ہماری زندگیوں میں جاری و ساری ہونا چاہیے۔

کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا :لوگوں میں نہج البلاغہ کی تعلیمات کی جانب رغبت اور دلچسپی پیدا کرنے کے علاوہ مخیر حضرات کو نہج البلاغہ کی ترویج کے لیے قدم اٹھانا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Ghulaam HASNAIN IN 15:10 - 2022/12/17
    0 0
    الحمد للہ تین عدد تحفہ پیش کیا