جمعرات 18 ستمبر 2025 - 08:09
نہج البلاغہ، عادلانہ حکمرانی اور سماجی نظام کے لیے دائمی منشور

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے دینی شعائر کے فروغ اور عادلانہ حکمرانی کے لیے نہج البلاغہ کی طرف رجوع پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نمایندہ ولی فقیہ کاشان حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے کاشان کے میئر سے ملاقات میں شہر کاشان میں جاری ثقافتی، خدماتی، عمرانی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تکمیل پر ان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: نہج البلاغہ میں حضرت علی علیہ السلام کی امام حسن علیہ السلام کو مالی وصیت موجود ہے، جس میں فرمایا: "بیٹا! میں یہ اموال تمہارے سپرد کرتا ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ اصل سرمایہ محفوظ رکھنا، اس کو خرچ نہ کرنا بلکہ اسے کسی سرگرمی میں لگانا اور اس کے منافع کو استعمال کرنا"۔

نہج البلاغہ، عادلانہ حکمرانی اور سماجی نظام کے لیے دائمی منشور

امام جمعہ کاشان نے اذان کو ایک عظیم مذہبی شعار قرار دیتے ہوئے کہا: شہر کے مختلف میدانوں میں اذان اور امام رضا علیہ السلام کی صلواتِ خاصہ کی آواز نشر کی جائے تاکہ خداوند متعال، امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف اور اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ معنوی ارتباط کو گہرا کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا: شہر کے تمام پارکوں میں مساجد تعمیر کی جائیں تاکہ اگر کوئی سیاح سہ پہر تین بجے بھی شہر میں داخل ہو تو وہ بروقت نماز ادا کر سکے۔

حجت الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے کہا: ملک کے نظامِ حکمرانی میں نہج البلاغہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha