پیر 20 اکتوبر 2025 - 23:02
قم المقدسہ میں تخصصی کورس "تربیت مبلغِ نہج البلاغہ" کا آغاز ہو گیا

حوزہ / تخصصی کورس "تربیت مبلغ نہج البلاغہ" کی افتتاحی تقریب ایران کے شہر قم میں فضلاء، طلبہ اور نہج البلاغہ کے شائقین کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تخصصی کورس "تربیت مبلغ نہج البلاغہ" کی افتتاحی تقریب ایران کے شہر قم میں فضلاء، طلبہ اور نہج البلاغہ کے شائقین کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

یہ کورس دفتر تبلیغات اسلامی کی جانب سے ترتیب دیا گیا ہے جس کا مقصد نہج البلاغہ کے مبلّغین اور مدرسین کی تربیت ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام رہبر معظم انقلاب اسلامی کی اس تاکید کے پیش نظر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اس قیمتی اسلامی سرمایہ یعنی نہج البلاغہ پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

تقریب کے آغاز میں دفتر تبلیغات اسلامی میں مرکز عملی تربیت کے سربراہ محمد علی سلیمانی نے حاضرین کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس کورس کے پس منظر اور اہداف کی وضاحت کی۔

انہوں نے کہا: رہبر معظم انقلاب کی ہدایت کے بعد دفتر تبلیغات اسلامی کے ثقافتی و تبلیغی سرپرست کی جانب سے ہدایت موصول ہونے پر ماہرین اور ممتاز اساتذہ سے مشاورت کے بعد اس کورس کا علمی منصوبہ تیار کیا گیا۔

محمد علی سلیمانی نے مزید کہا: اس کورس کے اعلان کے بعد غیر معمولی دلچسپی دیکھی گئی چنانچہ دو سو سے زائد افراد نے ابتدائی طور پر رجسٹریشن کرائی جن میں 80 افراد شہر قم سے اور باقی دیگر شہروں سے تھے۔ تخصصی انٹرویوز کے بعد 41 افراد کو حتمی طور پر منتخب کیا گیا۔

انہوں نے اس کورس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: یہ کلاسز ہفتے میں تین دن شام 3 سے 7 بجے تک منعقد ہوں گی اور مجموعی طور پر 58 درسی نشستوں پر مشتمل ہوں گی جو 116 تعلیمی گھنٹوں کے برابر ہیں۔ اس کورس کی نمایاں خصوصیات میں موضوعاتی تنوع، نہج البلاغہ کے دقیق مطالعے اور اس کے مباحث کو موجودہ دور کے موضوعات جیسے مقاومت، صبر اور عصر حاضر کے چیلنجز سے جوڑنے کی کوشش شامل ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha