حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نهج البلاغہ خوانی کی عالمی تحریک کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین حمیدرضا مهدوی ارفع نے ایران کے شہرکرد میں منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہجالبلاغہ قرآن کریم کی بہترین شرح اور اسلامی حکمت کا خزانہ ہے، اور اسے عام فہم بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہزار سال سے شیعہ معاشرے میں یہ توہم رائج رہا ہے کہ نہجالبلاغہ مشکل کتاب ہے، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ آسان اور سادہ کتاب ہے، یہاں تک کہ ابتدائی درجے کے بچے بھی اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
حجتالاسلام مہدوی ارفع نے زور دیا کہ توہم کو در کرنے کے لیے ترجمہ سے آغاز کیا جائے، روزانہ صرف ۱۰ منٹ مطالعہ رکھا جائے، کتاب کو آخر سے شروع کیا جائے، اور شروع میں صرف روانخوانی پر اکتفا کیا جائے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر ہم تبلیغی اصولوں کے ساتھ پیش قدمی کریں تو نہجالبلاغہ، انسان کی شعوری زندگی میں پہلی ترجیح بن سکتا ہے۔









آپ کا تبصرہ