۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام اشکذری

حوزہ/ انہوں نے کہا: شعبان اور رمضان کا مہینہ خدا کی عظیم نعمت ہے، رمضان کے مہینے میں سب سے افضل عمل یہ ہے کہ محارم الہی سے دوری برتی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والسلمین طباطبائی اشکذری نے مشہد مقدس میں بین الاقوامی طلاب کے درمیان نہج البلاغہ سے اخلاقیات کا درس دیتے ہوئے بیان کیا: امام علی علیہ السلام نے نہج البلاغہ میں ارشاد فرمایا: إِذَا رَأَيْتَ رَبَّكَ سُبْحَانَهُ يُتَابِعُ عَلَيْكَ نِعَمَهُ وَ أَنْتَ تَعْصِيهِ فَاحْذَرْهُ ، اگر تم خدا کی نافرمانی کر رہے ہو پھر بھی خدا تمہیں پی در پی اور مسلسل نعمتیں دے رہا ہو تو اس سے بچو۔

انہوں نے مزید کہا: اسلامی تعلیمات میں بالخصوص نہج البلاغہ میں دو قسم کے خطاب موجود ہیں، بعض مقامات پر مسلمانوں سے خطاب کیا گیا ہے اور بعض مقامات پر تمام عالم انسانیت سے خطاب کیا گیا ہے، اور نہج البلاغہ نے میں زیادہ تر تمام عالم انسانیت سے خطاب کیا گیا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے دیگر مذاہب کے مفکرین نہج البلاغہ کی طرف رجحان رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: نہج البلاغہ کی حکمت 25 میں دونوں قسم کے خطاب کو جمع کیا گیا ہے، یہ خطاب تمام انسانوں سے اور خاص طور پر مومنین سے ہے جس میں نعمتوں سے لطف اندوز ہو رہے لوگوں کو متنبہ کیا گیا ہے، نعمت کیا ہے؟ ایک اچھی اور پرسکون زندگی اور خوشحال زندگی ہے، لہذا اس خوشحال زندگی کے ہمراہ احساس ذمہ داری بھی ضروری ہے۔

حجت الاسلام اشکذری نے مزید کہا: نعمتوں کا مقصد یہ ہے کہ لوگ خدا سے متصل ہو جائیں، لہذا احتیاط کی ضرورت ہے کہ کہیں ان نعمتوں کو پا کر ہم منحرف نہ ہو جائیں اور یہ نعمتیں ہمیں تباہ و برباد کر دیں۔

انہوں نے خطاب کے آخر میں کہا: شعبان اور رمضان کا مہینہ خدا کی عظیم نعمت ہے، رمضان کے مہینے میں سب سے افضل عمل یہ ہے کہ محارم الہی سے دوری برتی جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .