۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
دیدار جامعه قرآنی با نماینده ولی فقیه در خوزستان

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین موسوی فرد نے آیہ کریمہ ’’ لَا یَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ‘‘ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: قرآن مجید کے باطن اور واقعی معنیٰ کو سمجھنے کے لئے طہارت ظاہری اور طہارت باطنی دونوں ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ خوزستان میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خوزستان میں رہبر معظم کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین موسوی فرد سے بعض قاریان قرآن نے ملاقات کی۔

اس اجلاس میں متعدد قاریوں نے قرآن مجید کی کی تلاوت کی، نیز اس تقریب میں حفظ قرآن کے خصوصی امتحان میں کامیاب ہونے والے حافظوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

امام جمعہ اہواز حجت الاسلام والمسلمین موسوی فرد نے خطاب کرتے ہوئے رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی اور قرآن مجید کی آیت ’’ وَلَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُ وَاسْتَوَی آتَیْنَاهُ حُکْمًا وَعِلْمًا ‘‘ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: جب انسان جسمانی اور ذہنی صلاحیت اور قوت کو حاصل کر لیتا ہے تب اسے حکمت اور علم عطا ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال نے حضرت موسیٰ (ع) اور حضرت یوسف (ع) کو بلوغ جسمی اور بلوغ ذہنی کے بعد علم و حکمت عطا کیا ، بہت سے لوگ ظاہری علوم سیکھتے ہیں لیکن آیات اور روایات میں علم کا مطلب ظاہری علم نہیں ہے۔

امام جمعہ اہواز نے آیہ کریمہ ’’ لَا یَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ‘‘ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: قرآن مجید کے باطن اور واقعی معنیٰ کو سمجھنے کے لئے طہارت ظاہری اور طہارت باطنی دونوں ضروری ہے، ’’یَأَیُّهَا ٱلَّذِینَ ءَامَنُواْ کُتِبَ عَلَیکُمُ ٱلصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی ٱلَّذِینَ مِن قَبلِکُم لَعَلَّکُم تَتَّقُونَ‘‘رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں انسان کو چاہیے کہ وہ پاکیزہ باطن کے ساتھ خدا کی عبادت و بندگی کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .