۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
.

حوزہ/ ایران کے شہر نظر آباد کے امام جمعہ نے ماہ رمضان کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ماہ مبارک رمضان  قرآن کریم سے مانوس ہونے کا مہینہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شہر نظر آباد کے امام جمعہ حجت الاسلام قادر محمدی نے اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں کرتے ہوئے اس سال عید نوروز اور ماہ مبارک کے ہم زمان ہونے کو قرآن مجید کی آیت کریمہ "نورعلی نور" کے مصادیق میں سے ایک مصداق قرار دیا۔

انہوں نے غزہ پر اسرائیلی جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: دنیا ماہ رمضان میں فلسطینیوں پر غیرانسانی ظلم کو دیکھ رہی ہے لیکن اس پر انسانی حقوق کے علمبردار اداروں کی خاموشی پر حیرانی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .