منگل 19 اگست 2025 - 18:22
موجودہ حالات میں لوگوں کے امور نمٹانا بہترین خدمت اور جہاد ہے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین موسوی فرد نے کہا: مختلف رکاوٹوں کے باوجود کام کرنا جہاد ہے، تاہم توانائی کے عدم توازن کے پیش نظر خوزستان اسٹیل جیسی کمپنیاں خود کفالت کی جانب قدم بڑھائیں تاکہ بعض کمی و کاستیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، خوزستان اسٹیل کمپنی کے ڈپٹی سی ای او برائے اسٹاف افیئرز آقای مخبر دزفولی نے چند دیگر صنعتی مینیجرز کے ہمراہ خوزستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین موسوی فرد سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں انہوں نے پیداواری صورت حال اور کمپنی کی سماجی ذمہ داریوں جیسے محرومیت زدائی، طبی خدمات، اربعین حسینی کی خدمت، ضرورت مند نوجوانوں کی شادی اور کم وسائل رکھنے والے طلبہ کی تعلیم کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔

حجت الاسلام والمسلمین موسوی فرد نے اہل بیت علیہم السلام کے ایام عزاداری کی تعزیت اور خوزستان اسٹیل کے کارکنوں و ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: آپ نہ صرف خوزستان بلکہ پورے ایران اسلامی کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: مختلف رکاوٹوں کے باوجود موجودہ حالات میں لوگوں کے امور نمٹانا بہترین خدمت اور جہاد ہے تاہم توانائی کے عدم توازن کے پیش نظر خوزستان اسٹیل جیسی کمپنیاں خود کفالت کی جانب قدم بڑھائیں تاکہ بعض کمی و کاستیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha