منگل 8 اپریل 2025 - 16:18
آیت اللہ دین‌پرور: معاشرے میں ثقافتِ مزاحمت کی ترویج ضروری ہے

حوزہ/ نہج‌البلاغہ فاؤنڈیشن کے سربراہ آیت اللہ سید حسین دین‌پرور نے کہا کہ شہداء نے وطن کی سربلندی اور دین کے دفاع کی خاطر ہر خطرے کا مقابلہ کیا۔ ان کی قربانیاں درحقیقت عزت، پیشرفت اور ثقافتِ مزاحمت کی علامت ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نہج‌البلاغہ فاؤنڈیشن کے سربراہ آیت اللہ سید حسین دین‌پرور نے کہا کہ شہداء نے وطن کی سربلندی اور دین کے دفاع کی خاطر ہر خطرے کا مقابلہ کیا۔ ان کی قربانیاں درحقیقت عزت، پیشرفت اور ثقافتِ مزاحمت کی علامت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: "شہداء کے خون کی برکت سے آج ہمارا ملک عالمی سطح پر نمایاں مقام رکھتا ہے۔ آج کے دور میں دشمنانِ انسانیت کے مقابلے میں سب سے زیادہ اہم چیز عزت و مزاحمت کی ثقافت ہے، جو ہمارے معاشرے میں شہداء کی قربانیوں سے راسخ ہو چکی ہے۔"

آیت اللہ دین‌پرور نے نوجوان نسل کی ایثار و قربانی کی روح پر بھی روشنی ڈالی اور کہا: "آج شہادت ہماری طرزِ زندگی کا ایک حصہ بن چکی ہے، ہمارے نوجوان کسی بھی خطرے سے نہیں گھبراتے اور بلند مقاصد کے حصول کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔"

انہوں نے رمضان المبارک میں بعض تفریحی سرگرمیوں پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ ایسی تقریبات کے لیے بہتر منصوبہ بندی کی جائے گی تاکہ مقدس مہینے کی حرمت برقرار رہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha