۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
نیروگاه تولید برق اروت رابین در فلسطین اشغالی

حوزہ/ عراق کی اسلامی مزاحمت نے آج بدھ کو اعلان کیا کہ انہوں نے مقبوضہ فلسطین میں واقع اوروٹ رابن پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی اسلامی مزاحمت نے آج بدھ کو اعلان کیا کہ انہوں نے آج صبح ایک ڈرون کے ذریعے مقبوضہ فلسطین میں واقع اوروٹ رابن پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

اس بیان کے مطابق؛ غزہ کے عوام کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کے فلسطینی شہریوں پر کیے جانے والے مظالم کے جواب میں عراقی مزاحمت نے اپنے متعدد ڈرونز کے ذریعے یہ کارروائی کی اور اس بات پر زور دیا کہ دشمن جب تک غزہ پر جارحیت بند نہیں کرتا وہ اسرائیلی ٹھکانوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ اوروٹ رابن پاور پلانٹ 2590 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت والا مقبوضہ فلسطین کا کوئلے سے چلنے والا سب سے بڑا پاور پلانٹ ہے جو صوبہ حیفا کے ساحلی شہر خدرا میں واقع ہے، اس پاور پلانٹ کی تعمیر 1973 میں شروع ہوئی اور 1981 میں مکمل ہوگیا اور اس نے کام شروع کر دیا۔

عراقی مزاحمت کا اسرائیلی پاور پلانٹ پر حملہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .