۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
غزہ

حوزہ/ اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج بروز ہفتہ دوپہر کے وقت جنوبی غزہ کے علاقے المواصی پر بمباری کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج بروز ہفتہ دوپہر کے وقت جنوبی غزہ کے علاقے المواصی پر بمباری کی۔

"شہاب" نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اس حملے کے بعد درجنوں شہداء اور زخمیوں کو غزہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق تقریباً 20 ایمبولینسز زخمیوں کو جنوبی غزہ کے الکویت اسپتال منتقل کر رہی ہیں۔

شہاب نیوز سائٹ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے متعدد امدادی دستوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ شہداء کو نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق شہداء میں سے بعض کی عمریں صرف دو سال ہیں اور فلسطینی زخمیوں کو الکویت اسپتال منتقل کرنے کے لیے گاڑیوں، جانوروں وغیرہ سمیت تمام ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔

"الجزیرہ" چینل نے غزہ میں اپنے نامہ نگار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ کم از کم 5 شہید اور 100 کے قریب زخمیوں کو کویت اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .